कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت کوئز مقابلے میں سوشل اردو ہائی اسکول کو دوم انعام

سولاپور:11 ستمبر(سلطان اختر )مجلس سیرت کمیٹی شہر شولا پور کے زیر اہتمام سیرت کوئز مقابلہ کا (بیجا پور بیس) انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں شہر شولا پور سے 12 اسکولوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا ۔ مقابلہ دو راونڈ میں ہوا ۔ سوشل اردو ہائی اسکول کےنہم جماعت کی ہو نہار طالبات زینب عبد الرزاق شیخ اور زینب سید محمد خالد قاضی نے فائنل راونڈ میں پہنچ کر بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے دوم نمبر سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان طالبات کو سیرت کمیٹی شہر شولاپور کی جانب سے ٹرافی ، میڈل اور 3000 روپئے نقد رقم سے نوازا گیا ۔ مدرسہ کے فعال معلم عبدالرشید ملا نے خصوصی رہنمائی کی۔ صدر مدرس رضوان شیخ,نائب صدر مدرس امتیاز شابدی,سپروائزر رسول چودھری,سپروائزر یاسمین شیخ,الطاف کمٹھے سمیت جملہ اسٹاف نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے