कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت سرورِ کونین ﷺ ضلعی کوئز مقابلہ 2025، طلباء وطالبات کو اعزازات و انعامات سے نوازا گیا

ملکاپور: 29/ ستمبر ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق چکھلی (ضلع بلڈھانہ)تحفظ ناموسِ رسالت بورڈ بلڈھانہ کے زیر اہتمام سیرت سرورِ کونین ﷺ کوئز 2025 کا ضلعی سطح کا کوںٔز مقابلہ 28 ستمبر 2025 بروز اتوار چکھلی میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر سے منتخبہ طلبہ نے شرکت کی اور اپنی علمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ہر زمرے سے اول ، دؤم ، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو اعزازات و انعامات سے نوازا گیا اس سیرت سرورِ کونین ﷺ کوئز مقابلے کے بعد حضرت خیراللہ شا ہ بابا فنکشن ہال چکھلی میں تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی اور اول ، دوم ، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو معزز مہمانان کے ہاتھوں اعزازات و انعامات سے نوازا گیا. اس امتحان میں گروپ B سے شہر ملکاپور سے دسویں جماعت کی طالبہ جُویریہ نور بنت محمد رضوان، ( اُردو گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، ملکاپور ) نے اول مقام حاصل کیا اور اسی اسکول سے آٹھویں جماعت کی طالبہ شبنم بانو بنت محمد یوسف جس نے گروپ A سے دوسرا نمایاں مقام حاصل کیا. اس طرح دیگر مقامات سے بھی ہر زمرے کے طلباء وطالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی اور اپنا نام روشن کیا. اس موقع مبارک موقع پر سیرت سرورِ کونین ﷺ کوئز بورڈ ملکاپور کے صدر حضرت مولانا سید ماجد رضا صاحب اِمام و خطیب فقیر پورہ مسجد ، حافظ سمیر صاحب اِمام و خطیب سفینہ مسجد ،مولانا عمران ٹیلر صاحب, ایاز خان سر ،جاوید سر و دیگر منتظمین و ذمہداران نے تمام کامیاب طلباء وطالبات کو مبارک باد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا. جویریہ نور کے دادا الحاج محمد عثمان نور ماسٹر بارا داری، ملکاپور، نائب صدر بلڈھانہ ضلع کانگریس کمیٹی ( اقلیتی شعبہ )، نے اپنی پوتی اور نانا جان الحاج محمد ابراہیم نور ،سابق پرنسپل زیڈ اے اردو ہائی اسکول و کالج ، ملکاپور نے اس شاندار کامیابی پر جویریہ نور و دیگر طلبہ کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور کہا: اس طرح کے علمی مقابلے”نئی نسل کو سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں سے واقف کرے گے اور ﷺ کے نور سے زندگیوں کو منور کرے گے دور حاضر میں اس کی اہم ضرورت ہے۔”

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے