कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت النبی ﷺکوئز مقابلہ 2025ء :ساتویں جماعت کی طالبہ انشراح تجوید تنویر حسین فاروقی نے تیسرامقام حاصل کیا

ناندیڑ:22؍اکتوبر(راست)ساتویں جماعت کی طالبہ انشراح تجوید تنویر حسین فاروقی نے GIO مہاراشٹر ساوتھ زون کے سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلہ 2025ء میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اسی مقابلے میں ساتویں جماعت کی طالبہ انشراح خانم محسن خان پٹھان نے پہلا مقام حاصل کیا۔
نتائج کے مطابق 5 سے 7 ویں جماعت کے گروپ میں چھٹی جماعت کی طالبہ حسیبہ لطیف الدین انعامدار نے چوتھا مقام اور چھٹی جماعت کی طالبہ زوہا زینب سید سہیل پٹیل نے پانچواں مقام حاصل کیا۔ 8 سے 10 ویں جماعت کے گروپ میں دسویں جماعت کی طالبہ خدیجہ تحریم عبدالماجد نے پہلا مقام، دسویں جماعت کی طالبہ شارینہ تبسم محمد صدیق نے دوسرا مقام اور دسویں جماعت کی طالبہ آمنہ بیگم شیخ انور نے تیسرا مقام حاصل کیا۔
اس طرح GIO کی جانب سے منعقدہ سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلہ میں الرضوان کی طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ مجموعی طور پر سات طالبات نمایاں رہیں جبکہ دیگر کئی طالبات نے بھی امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اعزازی اسناد حاصل کیں۔ اسی طرح الرضوان اردھاپور کی طالبہ ادینہ اسفرین خطیب آصم احمد (پانچویں جماعت) نے سیرت النبی ﷺ کی نمائش میں پہلا انعام حاصل کیا۔
ان تمام طالبات نے اپنی شاندار کامیابی کے ذریعے والدین اور ادارے کا نام روشن کیا۔ الرضوان کے نتائج دیکھ کر واضح ہوتا ہے کہ یہ ادارہ نہ صرف عصری تعلیم بلکہ دینی تعلیم کے میدان میں بھی طلبہ و طالبات کو اعلیٰ کامیابی دلانے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ طالبات کی اس شاندار کامیابی پر ادارہ کے ڈائریکٹر عبدالرشید سر، صدر عبدالوحید سر، پرنسپل سیدہ تحسین فاطمہ اور الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولز کے جملہ اسٹاف نے کامیاب طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے