कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز مقابلے جات کا بدست تحسین احمد خان افتتاح

پر بھنی:22؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مورخہ 22 فروری 2025 بروز سنیچر صبح 10 بجے بمقام بی رگھونا تھ ہال سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ئز مقابلےجات کا بدست تحسین احمد خان صدر فیڈریشن آف آل مائناریٹی آرگنائزیشن افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر شہ نشین پر محمد یونس انصاری کنوینر پروگرام اور مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول کے صدر مدرس محمد عبدالباسط موجود تھے ۔ اس سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم دو روزہ پروگرام کا آغاز قاری محمد ایاز نے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ اپنی مترنم و مسحور کن آواز میں نعت نبی صلی اللہ علیہ و سلم پڑھنے کی سعادت حافظ و قاری شاہد نے حاصل کی ۔ شہ نشین پر جلوہ افروز مہمان تحسین احمد خان ، محمد یونس انصاری اور صدر مدرس محمد عبدالباسط کا استقبال جلیل احمد سپروائزر ، فاروق احمد سپروائزر اور محمد سرور شریف نائب کنوینر سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم کوئز مقابلے نے گلدستہ پیش کر کے کیا ۔ گروپ ج ہشتم تا نہم (لڑکیاں) اس طے شدہ ترتیب کے مطابق مقابلے کا آغاز عمل میں آیا ۔ اس سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز مقابلے کے اینکر کے فرائض عبید اللہ ، غلام حسین ، جلیل احمد معلمین نے بحسن خوبی انجام دیے افتتاحی پروگرام کی نظامت اپنے مخصوص لب و لہجہ میں عبید اللہ سر نے کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے