कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز تقریب کا عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات

پربھنی :24؍فروری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مورخہ 23 فروری 2025 بروز اتوار بمقام بی رگوناتھ ہال عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد عمل میں آیا۔ جلسہ کا آغاز قاری شاہد نے تلاوت کلام پاک سے کیا نعت نبی صلی اللہ علیہ و سلم پڑھنے کی سعادت محمد سرور شریف نے حاصل کی ۔اس موقع پر شہ نشین پر محترمہ فوزیہ تحسین احمد خان رکن راجیہ سبھا ، مولانا رفیع الدین اشرفی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، تحسین احمد خان صدر فیڈریشن آف آل مائناریٹی آرگنائزیشن ، انجینئرمحمد عبدالصمد صدر زکوۃ فاؤنڈیشن ، ڈاکٹر ظفر اقبال صدر امید شاہین اکیڈمی ، محمد الطاف مہاراشٹر بھوشن ، ڈاکٹر عبدالرشید تانبولی ، ضیاء الدین سر مدیر ریجنل نیوز ، محمد موسی یوسف ناگانی ، معراج قریشی سابق کارپوریٹر ، سیرت پروگرام کنوینر محمد یونس انصاری ، محمد عبدالباسط صدر مدرس مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول ، محمد یوسف صدر مدرس مؤیدالمسلمین ہائی اسکول ، محمد خالد عبدالحفیظ صدر مدرس حاجی محمد پاڈیالا پرائمری اسکول موجود تھے ۔ تمہیدی کلمات اور پروگرام کی غرض و غائیت پروگرام کے کنوینر یونس انصاری نے پیش کیے ۔ اس عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات سے اپنی مخاطبت میں محترمہ فوزیہ تحسین احمد خان نے معاشرے میں پھیلی برائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اوروں پر انگلیاں اٹھانے سے بہتر ہم اپنے کردار کو اعلی اخلاق کا نمونہ بنائیں مزید فرمایا کہ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ ہم سوچیں کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم پر ہم کتنا عمل کر رہے ہیں ۔ مولانا رفیع الدین اشرفی رکن ال انڈیا مسلم پرسن لا بورڈ نے سامعین سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے اخلاق حسنہ کو ہم عملی طور پر اپنی زندگی میں اپنائیں اور معاشرے میں پھیلی برائیوں کو ختم کرنے اپنے حصہ کا کردار ادا کریں ۔ اس عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات میں کوئز مقابلے کے فاتحین ٹیموں کو شہ نشین پر مو جود مہمانان کے ہاتھوں نقد انعامی رقم ، مومنٹو اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔ گروپ الف انعام اول مؤید المسلمین پرائمری اسکول سیمی میڈیم نے حاصل کیا ۔ انعام دوم دارسلام اردو پرائمری اسکول کے حصہ میں آیا جبکہ سوم انعام انڈین اسکول آف لرننگ انٹیگریشن نے اورترغیبی انعام ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول مین برانچ نے حاصل کیا ۔ گروپ ب انعام اول ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول مین بلڈنگ ، انعام دوم دارسلام اردو ہائی اسکول سویرا کالونی انعام سوم مؤید المسلمین پرائمری اسکول عثمانیہ کالونی اور ترغیبی انعام انڈین اسکول آف لرننگ انٹیگریشن نے دوسرا ترغیبی انعام انجمن اردو ہائی اسکول نے حاصل کیا ۔ گروپ ج انعام اول مؤید المسلمین ہائی اسکول سیمی میڈیم ، انعام دوم دارسلام اردو ہائی اسکول انعام سوم انڈین اسکول آف لرننگ انٹیگریشن نے اور ترغیبی انعام فاران اردو ہائی اسکول نے حاصل کیا ۔ اس موقع پر ریاستی سطح پر منعقدہ یو پی ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والےطلبہ کو سرٹیفیکیٹ ،میڈل اور تحفہ دے کر حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات کی بہترین و منفرد لب و لہجہ میں نظامت محمد غلام سر نے کی شکریہ کلمات محمد سرور شریف نائب کنوینر سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم کوئز مقا بلہ نے ادا کے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر محمد افضل پاڈیلا ، تحسین احمد خان ،خمیسہ غلام محمد مٹھو ، فوزیہ تحسین احمد نے مویدالمسلمین پرائمری اسکول کے صدر مدرس محمد عبدالباسط اور تمام معلمین و معلمات کو مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے