कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت النبیﷺ کوئز مقابلہ 2025ء :دسویں جماعت کی طالبہ آمنہ بیگم شیخ انورنے تیسرا مقام حاصل کیا

ناندیڑ:20؍اکتوبر(راست) GIO مہاراشٹر ساوتھ زون کی جانب سے سیرت النبی ﷺکوئز مقابلہ کے ضمن میں منعقدہ امتحان جو 21؍ستمبر کو مختلف اسکولوں کی طالبات کے درمیان رکھا گیا تھا، اس کے نتائج کا اعلان 2؍اکتوبر کو ’’یومِ سیرت النبی کوئز کنوینشن‘‘ کے موقع پر جماعت اسلامی ہند کے دفتر نئی آبادی میں کیا گیا۔
امتحان کے نتائج کے مطابق 8؍سے 10؍ویں جماعت کے گروپ میں دسویں جماعت کی طالبہ آمنہ بیگم شیخ انورنے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اسی گروپ میں نویں جماعت کی طالبہ خدیجہ تحریم عبدالماجدنے پہلا مقام اور دسویں جماعت کی طالبہ شارینہ تبسم محمد صدیق نے دوسرا مقام حاصل کیا۔
اسی طرح 5؍سے 7؍ویں جماعت کے گروپ میں ساتویں جماعت کی طالبہ انشراح خانم محسن خان پٹھان نے پہلا مقام، ساتویں جماعت کی طالبہ انشراح تجوید تنویر حسین فاروقی نے تیسرا مقام، چھٹی جماعت کی طالبہ حسیبہ لطیف الدین انعامدار نے چوتھا مقام اور چھٹی جماعت کی طالبہ زوہا زینب سید سہیل پٹیل نے پانچواں مقام حاصل کیا۔
اس طرح GIO کی جانب سے منعقدہ سیرت النبیﷺ کوئز مقابلہ میں الرضوان کی طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ مجموعی طور پر سات طالبات نمایاں کامیاب رہیں جبکہ دیگر کئی طالبات نے بھی امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اعزازی اسناد حاصل کیں۔
اسی طرح الرضوان اردھاپور کی طالبہ ادینہ اسفرین خطیب آصم احمد (پانچویں جماعت) نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم نمائش میں پہلا انعام حاصل کیا۔
ان تمام طالبات نے اپنی شاندار کامیابی کے ذریعہ والدین اور ادارے کا نام روشن کیا۔ الرضوان کے نتائج دیکھ کر واضح ہوتا ہے کہ یہ ادارہ نہ صرف عصری تعلیم بلکہ دینی تعلیم کے میدان میں بھی طلبہ و طالبات کو اعلیٰ کامیابی دلانے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
طالبات کی اس شاندار کامیابی پر ادارہ ہٰذا کے ڈائریکٹر عبدالرشید سر، صدرعبدالوحید سر، پرنسپل سیدہ تحسین فاطمہ اورالرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولز کے جملہ اسٹاف نے کامیاب طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے