कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت النبیﷺ کا روشن پیغام، انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کھام گاؤں کے طلبہ کی شاندار کامیابیوں سے جگمگا اُٹھا

کھام گاؤں : 5؍ اکتوبر(راست)ریاست مہاراشٹر میں جماعت اسلامی ہند مہاراشٹڑ، صفہ اسلامی مکاتب، مجلس العلماء، سی آئی او، ایس آئی او، جی آئی او اور آئٹا کی جانب سے’’وما ارسلنک الا رحمۃ للعالمین‘‘ کے عنوان پر منعقدہ سیرت النبیؐ مسابقوں میں انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کھام گاؤں کے طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔سیرت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے واقعہ بیانی، ڈرائنگ، مضمون نویسی، خطابات، شارٹ ویڈیوز، تحریری و ویڈیو کوئز اور سیرت نمائش جیسے متنوع مقابلے منعقد کیے گئے تاکہ نئی نسل رسول اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ کا مطالعہ کرے اور اس کے سنہری اصولوں کو اپنی عملی زندگی میں اپنائے۔الحمدللہ انجمن کیمپس کے 500 سے زائد طلبہ نے ان مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے سبقت حاصل کی۔پانچویں تا ساتویں جماعت کے کوئز مقابلے میں ایمن صدف محمد اکبر نے اول انعام 5000 روپئے، سبرینہ فاطمہ محمد سہیل فرقان نے دوم انعام 3000 روپئے اور ادینہ مرزا افتخار احمد بیگ نے سوم انعام 2000 روپئے جیت کر نمایاں مقام حاصل کیا۔ ہائی اسکول سطح پر صد فیصد نمبرات حاصل کرنے والے 21طلباء میں سے 20 طلبہ انجمن ہائی اسکول ، کھام گاؤں کے تھے۔ ان میں سے قرعہ اندازی کے ذریعہ اول انعام 5000 روپے عالیہ پروین جاوید خان (دہم الف )، دوم انعام 3000 روپے عمر احمد تنویر احمد (نہم الف ) اور سوم انعام 2000 روپے ایمن ندیم کیدار (دھم الف)نے جیتا، جب کہ دیگر 5 طلبہ کو ترغیبی انعامات ملے۔مضمون نویسی میں فرخندہ مہک اطہر علی خان انجمن ڈی ایڈ کالج کھام گاؤں نے اول مقام اور 1000 روپے انعام، راحمین کوثر چاند خان نے دوم مقام اور 700 روپے انعام جبکہ منزہ تسنیم شیخ ماجد نے سوم مقام اور 500 روپے انعام حاصل کیا۔انعامات جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر حافظ الیاس خان فلاحی، امیر مقامی عبید انصاری کھام گاؤں اور انجمن مفیدالاسلام سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر وقارالحق خان کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔تقریب میں والدین، سرپرست، اساتذہ کرام، معزز شہری اور بڑی تعداد میں طلبہ شریک ہوئے۔ امیر حلقہ نے اس موقع پر کہا کہ سیرت النبیؐ آج بھی انسانیت کے لیے سرچشمۂ ہدایت ہے، نبی کریم ﷺ نے دنیا کو عدل، رحم، بھائی چارہ، علم اور امن کا پیغام دیا۔ اگر طلبہ اس پیغام کو اپنی زندگی اور سماج میں نافذ کریں تو معاشرہ حقیقی معنوں میں روشن و خوشحال بن سکتا ہے۔طلبہ کی شاندار کامیابیوں پر دوسرے دن کیمپس میں انجمن مفیدالاسلام سوسائٹی کھام گاؤں کے صدر ڈاکٹر وقارالحق خان، پرنسپل احفاظ الحق خان، وائس پرنسپل محمد عمیر خان، سپروائزر شکیل احمد، کلچرل کمیٹی کنوینر فضیل ارشد خان واساتذہ عمیر احمد، عارف زبیر انصاری، عبد الندیم ، سید جلیس، سہیل فرقان، نجیب الرحمن خان، انیس اللہ، اسلم پرویز اور اسلم خان و دیگر اساتذہ نے طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے