किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت ؐ پروگرام 17-، لیکچر سیریز اور تحریری کوئز کے ریاستی نتائج کااعلان

لیکچر سیریز:اقراء صدف /اقصیٰ انعم 100/100۔ مومن فیصل مالیگاوں اوّل/یکساں نمبرات کیلئے ایک اور پیپر۔۔۔۔تحریری کوئز: شیخ حمیرہ حبیب لاتور اوّل۔ دونوں کی مقابلوں میں یکساں نمبرات کے لئے ایک اورپیپر

ناندیڑ:(پریس ریلیز)30جنوری:خادمین امت کے سیرتؐ پروگرام 17- کے تحت 19اضلاع میں لیکچر سیریز منعقد ہوا اور 1500سے زائد طلبا وطالبات شامل ہوئے۔ لیکچر کے فوری بعد 50سوالات پر مشتمل Paper MCQ لیاگیاتھا۔ اس کے ریاستی نتائج کااعلان کیاگیاہے جس میں لڑکوں کے گروپ A سے مومن فیصل مالیگاوں نے 98 فیصد نمبرات حاصل کرکے ریاستی سطح پر اول مقام حاصل کیا۔ مالیگاوں سے ہی محمد عبداللہ 96نمبر اور ناندیڑ سے احزام ستار 96نمبرات حاصل کیے۔ گروپ Aلڑکیوں کے گروپ سے مالیگاوں کی ہی اقراء صدف اور اقصیٰ انعم نے صد فیصد نمبرحاصل کرکے اول دوم کیلئے جگہ بنالی۔ وہی بیڑ ضلع سے عافیہ انعم، مدیحہ کلثوم اور مالیگاوں سے فرح ناز، عائشہ صدیقہ، ام حبیبہ اور مصباح کوثر نے 96نمبرات حاصل کیے۔Paper MCQ جو مومنین کی صفات اور قرآن اینڈ سائنس کے مواد پر مشتمل کتاب دی گئی تھی اس پر 100 سوالات کاپرچہ لیاگیا۔ اوراور 19 اضلاع سے 1300 سے زائد شرکاء شامل رہے۔جس میں گروپ Bسے شیخ حمیرہ حبیب 98فیصد نمبرات لیکر ریاستی اول مقام حاصل کیا۔ جبکہ اورنگ آباد سے خان فرحین اور کائنات پٹیل نے 95 فیصد نمبر لے کر دوم وسوم کیلئے جگہ بنالی۔ گروپ A لڑکیوں میں اورنگ آباد سے الفیہ قریشی، نرمل سے سمرا راحین اور مالیگاو?ں سے انعم شاہد اختر نے 97فیصد نمبرات لے کر اول، دوم،سوم کے لئے اپنا دعویٰ مضبوط کردیا،۔ دونوں ہی مقابلہ جات میں یکساں نمبر لینے والے شرکاء کا ایک اور امتحان 3فروری 2024ء کوناندیڑ میں دوپہر 2بجے سے ہوگا اور نتائج کے بعد حتمی مقام کااعلان کیاجائیگا اور4فروری کو ریاستی انعام کی تقسیم ہوگی۔ناندیڑضلع میں لیکچر سیریز مقابلہ میں ضلع سطح پر گروپ Aلڑکیوں میں نشراح ایمن محمدعقیل مدینتہ العلوم ہوئی اسکول بھوکر 92نمبرات کے ساتھ اول، مدینتہ العلوم انگلش اسکول ناندیڑ کی طالبہ قاضی دانیہ صدف90 فیصد نمبرات کے ساتھ دوم اور نیشنل گرلز ہائی اسکول کی طالبہ نزہت فاطمہ، ضلع پریشدہائی اسکول کی مریم موسیٰ نے 88نمبرات حاصل کئے،قرعہ کے ذریعہ سوم مقام کا اعلان ہوگا۔گروپAلڑکوں میں ثناء اینگلو اسکول سے احزام ستار 96، حسن عبدالملک 94، محمد فرقان82اور بختیار احمد 82 نمبرا ت حاصل کیے۔گروپ B سے مدینتہ جونیئر کالج بھوکر سے تمنا تحرین 98، شاہین اکیڈمی سے عاتکہ انجم، مدینتہ العلوم جونیئر کالج سے صائمہ بیگم 94، وی کے کالج سے ثانیہ بیگم،شاہین اکیڈمی سے سیدہ احمدی اور اقراء انٹرنیشنل سے نشراح تحرین نے 90فیصد نمبرات حاصل کیے۔ ریاستی حتمی نتیجہ کے بعد ضلع سطح کے اول،دوم، سوم قرعہ کے ذریعے طئے کئے جائیں گے۔ریاستی سطح پر ٹاپ آنے والے شرکاء 3فروری کو دوپہر 12 بجے ناندیڑ میں حاضر رہیں اور دیگر تفصیلات کے لئے خادمین امت کے نائب صدر برادر محمدداود کے موبائل نمبر 9421291815سے رابطہ کریں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے