कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرتِ نبی ﷺ کوئز مقابلہ، انعامات کی تقسیم 26 ستمبر کو بعد نمازِ جمعہ

ناندیڑ:15 ستمبر (نامہ نگار)اسلامک یوتھ فیڈریشن (IYF) کی جانب سے بروز اتوار 14 ستمبر 2024 کو مدینۃ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ میں سیرتِ نبی ﷺ پر کوئز مقابلہ نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں اور طلبہ و طالبات میں سیرتِ طیبہ ﷺ کے مطالعے کا شوق بیدار کرنا اور سیرت کی روشنی میں زندگی گزارنے کی ترغیب دینا تھا۔ طلبہ و طالبات نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور سیرتِ پاک سے متعلق سوالات کے جوابات پیش کیے۔منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اس کوئز مقابلے کے کامیاب طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازنے کے لیے ایک عظیم الشان جلسہ عام رکھا گیا ہے۔ یہ جلسہ بروز جمعرات 26 ستمبر 2025 کو فیمس فنکشن ہال، مالٹیکڑی روڈ، ناندیڑ میں منعقد ہوگا۔ بوقت بعد نمازِ جمعہ تا عصر کیا جائے گا۔اس جلسہ عام میں ممتاز علماء کرام سیرتِ نبوی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر خطابات فرمائیں گے اور امت کو نبی کریم ﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی تلقین کریں گے۔ پروگرام کے اختتام پر کوئز مقابلے کے کامیاب شرکاء کو انعامات سے نوازا جائے گا۔آئی وائی ایف کے ذمہ داران نے تمام محبانِ رسول ﷺ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ جلسہ عام میں شریک ہوں اور سیرت النبی ﷺ کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے