किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سید زین عبداللہ نے 8 سال کی عمر میں پہلا روزہ رکھا

ناندیڑ،24 مارچ (حیدر علی): کھڑکپورہ کے ساکن و مشہور سماجی کارکن سید شہا زیب کے فرزند سید زین عبداللہ نے محض 8 سال کی عمر میں اپنے ایمانی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔اس خوشی کے موقع پر ابرار فنکشن ہال میں ایک پروقار روزہ رکھائی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں عزیز و اقارب اور محلہ داروں نے شرکت کی۔ افرادِ خاندان نے سید زین عبداللہ کی گلپوشی کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازا ۔معصوم روزہ دار کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس کے ایمانی جذبے کو خوب سراہا گیا۔ حاضرین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید زین عبداللہ کو دین و دنیا میں کامیابیاں عطا فرمائے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے