कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سید حنیف سید حبیب نیشنل اردو ٹیچرز ایوارڈ دہلی کیلئے منتخب

پربھنی:21؍اکتوبر ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پر بھنی ) قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کے زیر اہتمام نیشنل اردو ٹیچرز ایوارڈ تقسیم پروگرام ہر سال دہلی میں منعقد کیا جاتا ہے۔ جس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے 150 اساتذہ کو اُردو زبان کے لیے اپنے شعبے میں نمایاں کام کرنے پر نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ قومی اردو شکشک کر مچاری سنگھ کے قومی صدر چودھری واصل علی گرجر نے بتاتا کہ اردو کی ترویج و ترقی اور اساتذہ کی تعلیمی و سماجی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جانا طےہے۔ اس اعزاز کے لئے ریاست مہاراشٹر کے پربھنی ضلع سے سونیا گاندھی اردو پرائمری اسکول ضلع پربھنی کے معاون مدرس سید حنیف سید حبیب کا انتخاب ان کی گراں قدر تعلیمی خدمات کے اعتراف کیا گیا ہے۔ حال ہی میں انھیں مہاراشٹر گورو ایوارڈ اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سیواگورو ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔ امسال ایوارڈ 3 نومبر کو دہلی میں واقع غالب اکیڈمی میں منعقدہ ایک پروگرام میں دیا جائے گا۔ انھیں قومی نیشنل اردو ٹیچرز ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے پرانھوں نے قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کے عہدیداران، چودھری واصل علی گرجر(قومی صدر)، مہتاب ابراہیم(ریاستی نائب صدر)، عابد خان(ریاستی صدر) ، سید و کنیز فاطمہ (ریاستی صدر شعبہ خواتین) ، زین العابدین (ریاستی معتمد)اور سنگھ کے سبھی عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔ قومی سطح کے ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے پر تعلیمی حلقوں میں سراہنا کی جارہی ہے۔ اس کامیابی پر عزیز واقارب نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے