किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیدہ عائشہ ثمین سید سراج الحق کی دہم جماعت میں قابل فخر کامیابی

ریاضی مضمون میں 99 نمبرات لے کر اسکول سطح پر اول مقام

پربھنی:18؍مئی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مؤیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی کی ہونہار طالبہ سیدہ عائشہ ثمین سید سراج الحق نے امسال دسویں جماعت کے امتحان میں اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے اپنے اسکول، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا ہےسیدہ عائشہ ثمین کو جملہ ℅95.40 فیصد نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ عائشہ کو اردو میں 89، مراٹھی میں 87 ، انگریزی میں 94 ، ریاضی میں 99، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 95 اور سوشل سائنس میں 90 نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ سیدہ عائشہ ثمین نے اپنی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعہ یہ قابل فخر کامیابی حاصل کی ہے۔اور ریاضی مضمون میں 99 نمبرات لے کر اسکول سطح پر اول مقام حاصل کر کے یہ ثابت کیا ہے کے کامیابی صرف آرزوں اور تمناؤں سے نہیں جہد مسلسل سے حاصل ہوتی اس کامیابی پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے تمام ذمہ داران ، صدر مدرس ،اساتذہ ، اہل خانہ اور رشتہ داروں نےسیدہ عائشہ ثمین کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ عائشہ ثمین مؤیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی کی معلمہ رعنا نازنین کی دختر ہے

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے