किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیدہ حمیرا ماہین بنت سید تنظیم کی دہم جماعت میں نمایاں کامیابی

پربھنی:17؍مئی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مٶیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی کی ہونہار طالبہ سیدہ حمیرا ماہین بنت سید تنظیم نے امسال دسویں جماعت کے امتحان میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے اپنے اسکول، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا ہے حمیرا ماہین کو جملہ ℅86 فیصد نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ انہیں اردو میں 85، مراٹھی میں 94 ، انگریزی میں 90 ، ریاضی میں 55، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 72 اور سوشل سائنس میں 85 نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ حمیرا ماہین نے اپنی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعہ یہ قابل تعریف کامیابی حاصل کی ہے۔اور یہ ثابت کیا ہے کے کامیابی صرف آرزوو اور تمناؤں سے نہیں جہد مسلسل سے حاصل ہوتی ہے اس کامیابی پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے تمام ذمہ داران ، صدر مدرس ،اساتذہ ، اہل خانہ اور رشتہ داروں اور بلخصوص محمد سرورشریف معلم مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول نے اپنی جماعت اول تا چہارم کی طالبہ رہ چکی حمیرا ماہین کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ حمیرا ماہین یہ سید تنظیم Lab technician سرکاری ہاسپٹل پربھنی اور مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول پربھنی کی معلمہ ہاشمی ہاجرہ انجم کی دختر ہے اور شہر پربھنی کی مشہور و معروف شخصیت سلطان ہاشمی کی نواسی ہے

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے