किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سکل مراٹھا سماج کی جانب سے جرانگے پاٹل کا ناندیڑ میں عظیم الشان جلسہ

ناندیڑ:28؍ستمبر ( اعتبار نیوز) مراٹھا سماج کو کنبی سرٹیفکیٹ دے کر او بی سی زمرے میں شامل کئے جانے کے مطالبہ کو لے کر جالنہ ضلع کے انتروالی سراٹی موضع میں منوج جرانگے پاٹل بے مدت بھوک ہڑتال کررہے تھے، حکومت سے تبادلہ خیال کے بعد تقریباً 17 ویں دن منوج جرانگے پاٹل نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کی اور حکومت کو 40 دنوں کی مدت دیتے ہوئے اسی مقام پر اور مہارشٹر بھر میں زنجیری ہڑتال کی بھی کال دی تھی۔ گاؤں کی سطح پر اس اپیل پر عام مرہٹوں نے منوج جرانگے پاٹل کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے زنجیر ی ہڑتال کی۔ مختلف گائوں میں زنجیری احتجاج، علامتی بھوک ہڑتال، احتجاجی مظاہرے، عوامی نمائندوں کے جنازے نکال کر حکومت کی مذمت کی گئی ۔ اب ان 40 دنوں میں منوج جرانگے پاٹل آرام کیے بغیر ریاست بھر کا دورہ کر رہے ہیں اور مراٹھا سماج میں شعور بیداری کررہے ہیں۔انہوں نے اگلے ہی دن ضلع ناندیڑ کو اپنے ریاستی دورے میں شامل کیا اور وہ یکم اکتوبر کو ناندیڑ ضلع کے دورے پر ہیں۔مذکورہ دورہ میں عمرکھیڑ میں زنجیر ی بھوک ہڑتال پر بیٹھے مراٹھا احتجاجیوں سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد تحصیل حدگاؤں کے سامنے زنجیری بھوک ہڑتال کرنے والوں سے ملاقات کریں گے۔ وہاں سے وہ براہ راست موضع کاماری تعلقہ حمایت نگر کے آنجہانی سدرشن دیورائے کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں اردھاپور میں ہڑتال کے مقام پر چار بجے ان کی میٹنگ ہوگی۔ اس کے بعد وہ مارکٹ کمیٹی گرائونڈ ، نیامونڈھا، ناندیڑ میں شام ساڑھے چھ بجے پہنچیں گے اور اسی مقام پر ایک عظیم الشان جلسہ کریں گے۔سکل مراٹھا سماج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ جلسہ میں 16تعلقوں سے بڑی تعداد مراٹھا سماج کے برادران، بچے، بزرگ، خواتین اور نوجوان شامل ہوں گے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے