कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سڑک پر کیک کاٹنے، شراب پینے اور پلانے والوں کے خلاف سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو ٹیم کی سخت کارروائی

ناندیڑ:5؍مارچ ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر ناندیڑ سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو کے تحت ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو شہر میں ہونے والے غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے متحرک ہے۔ اس ٹیم نے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گروو کی رہنمائی میں انچارج افسر، سب انسپکٹر سنکیت دِگھے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کھنڈو درشنے، دامنی ٹیم کی آفیسر نمیتا دیشمکھ، رینوکا جادھو اور دیگر پولیس افسران کے ساتھ مل کر یکم فروری سے 4 مارچ 2025 ء کے درمیان مختلف کارروائیاں کیں۔اس دوران ناندیڑ شہر کے مختلف علاقوں جیسے ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن، بھاگیہ نگر، ناندیڑ دیہی ، وزیرآباد اور شواجی نگر کی حدود میں غیر قانونی شراب فروخت کرنے والے 4 افراد کے خلاف مہاراشٹر شراب بندی قانون کی دفعہ 68 اور 64 کے تحت کارروائی کی گئی۔ اسی طرح شواجی نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں آئی ٹی آئی چوک پر سالگرہ کے موقع پر عوامی مقام پر کیک کاٹنے والے 5 افراد کے خلاف مہاراشٹر پولیس قانون کی دفعہ 110-117 کے تحت کارروائی کی گئی، جبکہ عوامی مقام پر ہنگامہ کرکے امن و امان خراب کرنے والے 183 افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔اس کے علاوہ شہر میں موٹر سائیکلوں کے سائلنسر نکال کر تیز آواز پیدا کرنے اور بُلٹ موٹر سائیکل کے سائلنسر میں غیر قانونی تبدیلی کرکے اہم شخصیات کی جینتی یا تہواروں کے موقع پر شور و غل مچانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ اس دوران 207 بُلٹ اور دیگر موٹر سائیکل مالکان کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے شہر میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے 258 موٹر وہیکل ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان سے مجموعی طور پر 2لاکھ 10 ہزار 500روپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔ علاوہ ازیں، ناندیڑ شہر میں غیر قانونی تمباکو مصنوعات فروخت کرنے والے 5 افراد کے خلاف ’’کوٹپا ایکٹ‘‘ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔7 فروری 2025 ء کو رامائی جینتی کے موقع پر وزیرآباد پولیس اسٹیشن کے علاقے میں خنجر لے کر گھومنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ 4 مارچ 2025 ءکو بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں کھلے عام خنجر لے کر گھومنے والے 2 افراد پر بھی قانونی کارروائی کی گئی۔اس دوران گووردھن گھاٹ پل سے ایک خاتون نے گوداوری ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی، جسے اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو ٹیم کے اہلکاروں( 1097 )کھاوڑے اور (2035 )امبیل والے نے بہادری سے بچا لیا۔دامنی ٹیم اور سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو ٹیم کے افسران نے شہر کے اسکولوں، کالجوں، ہاسٹلوں اور کوچنگ کلاسز کا دورہ کرکے طلبہ کو قانونی معلومات فراہم کیں اور ذاتی و سماجی تحفظ کے حوالے سے رہنمائی کی۔ اس کے ساتھ ہی مختلف کافی شاپس کی تفتیش کی گئی تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ناندیڑ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بُلٹ موٹر سائیکل میں کمپنی کے علاوہ کوئی دوسرا سائلنسر نہ لگایا جائے، کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دی جائے، غیر ضروری طور پر سڑکوں پر نہ گھوما جائے اور اگر کوئی شخص غیر ضروری طور پر گھومتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے