किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سٹی اسٹریٹ سیفٹی ٹیم کی جانب سے عوامی مقامات پر شراب نوشی کر کے امن میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی

ناندیڑ:10؍جولائی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے شہر ناندیڑ میں عوامی مقامات پر ہونے والے جرائم پر قابو پانے کے لیے ’’ناندیڑ سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو‘‘ کے تحت ایک خصوصی ٹیم قائم کی ہے۔ اس مہم کے تحت پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار اور ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گُرو کی رہنمائی و ہدایت میں ٹیم انچارج سب انسپکٹر بھاگوت ناگرگوجے اور چارلی اسکواڈ کے پولیس اہلکاروں نے 9 جولائی 2025 ءکو ناندیڑ شہر میں عوامی مقامات پر شراب نوشی کر کے امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف درج ذیل کارروائیاں کیں۔
شواجی نگر پولیس اسٹیشن کی سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو ٹیم (چارلی نمبر 3):
پٹرولنگ کے دوران پولیس اہلکاروں کو جیوتی ٹاکیز علاقے میں ایک شخص شراب کے نشے میں عوامی امن کو متاثر کرتے ہوئے پایا گیا۔ اس کے خلاف مہاراشٹر پولیس قانون کی دفعہ 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ساتھ ہی علاقے کے شراب کی دکانوں، وائن شاپس اور ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی۔
بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کی سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو ٹیم (چارلی نمبر 2 و 3):
پٹرولنگ کے دوران اشوک نگر اور ورکشاپ علاقے میں 3 افراد شراب پی کر عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پائے گئے۔ ان کے خلاف بھی دفعہ 110/117 کے تحت قانونی کارروائی کی گئی۔ علاوہ ازیں علاقے کے وائن شاپس، ہوٹلوں اور شراب کی دکانوں کی بھی جانچ کی گئی۔
دامنی ٹیم:
دامنی ٹیم کی خواتین پولیس آفیسرز و اہلکاروں کو گشت کے دوران شواجی نگر کے وِساوا گارڈن (پارک) میں 2 افراد چیخ و پکار کر کے امن عامہ میں خلل ڈالتے ہوئے ملے، جن کے خلاف مہاراشٹر پولیس قانون کی دفعہ 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ناندیڑ شہر میں کوئی بھی شخص عوامی مقام پر شراب نوشی نہ کرے، نہ ہی شراب نوشی کے لیے جگہ فراہم کرے اور نہ ہی امن عامہ کو متاثر کرے۔ بصورتِ دیگر ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے