किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سٹیزنس ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کے فعال و متحرک معلم جناب شعیب اِبجی کو المصطفیٰ اکیڈمی , عراق کا بین الاقوامی ایوارڈ

ممبئی:21؍جون (پریس ریلیز) سٹیزنس ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کے فعال و با صلاحیت معلم ، مہاراشٹر کی مشہور و معروف ادبی تنظیم اردو کارواں (رجسٹرڈ) کے نائب صدر، جواں سال شاعر ، محقق، اور مقرر جناب شعیب اِبجی کو ان کی علمی و ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے عراق کی مشہور و معروف ادبی و ثقافتی تنظیم المصطفیٰ اکیڈمی فور کلچر اینڈ لٹریچر، عراق کے ذریعے بین الاقوامی ایوارڈ برائے شعر و سخن سے نوازا گیا ۔ المصطفیٰ اکیڈمی فور کلچر اینڈ لٹریچر، امریکن بورڈ اور کیمبرج اکیڈمی سے با ضابطہ متصل ہے۔ جس سے بین الاقوامی سطح پر اس ایوارڈ کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔یہ ایوارڈ 14 جون 2025 کو ممبئی کے انجمن اسلام، سی _ ایس _ ٹی کے زکریا ہال میں اقبال ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک با وقار پروگرام میں ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عبدالعقیل صاحب، مشہور و معروف شاعر و نقاد اور ادیب پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین صاحب،جناب اقبال نیازی صاحب، جناب ایف _ ایم سلیم صاحب کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔اس وقت اقبال ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی صدر محترمہ ڈاکٹر سیدہ تبسم ناڈکر صاحبہ ، سیکریٹری محترم منظور ناڈکر صاحب ، اردو کارواں کے صدر فرید احمد خان صاحب ، اردو کارواں کی خازن پرنسپل سائرہ خان صاحبہ، جموں کشمیر سے تشریف لائے جناب عرفان عارف صاحب، اسلم غازی صاحب کے ساتھ ہندوستان کے مختلف صوبوں سے تشریف فرما معزز مہمانان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس اہم ایوارڈ سے نوازے جانے پر علاقہ کوکن، ممبئی اور ہندوستان کے مختلف شہروں کی معزز علمی، ادبی و تعلیمی شخصیات کے ساتھ دوست و احباب کے ذریعے جناب شعیب اِبجی کی خدمت میں مبارکبادیاں موصول ہو رہی ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے