किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سُرشتی شند ے اور وردا دیوی داس گوڈگے قومی مقابلے کے لیے منتخب

ناندیڑ :29؍جولائی (نامہ نگار) شہر کے ایودھیا نگر سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے سابق یوتھ تعلقہ صدر سندیپ شندے کی بیٹی کماری سُرشتی سندیپ شندے (طالبہ جواہر نوودیہ کیندریے ودیالیہ ، شنکر نگر) کو امراوتی ڈیویژن کی جانب سے آندھرا پردیش میں ہونے والے قومی یوگا مقابلے (28 ؍جولائی) کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔سُرشتی شند ے نے گجرات کے نو ساری میں منعقدہ ڈویژنل یوگا مقابلے میں امراوتی ڈیویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا، جس کے نتیجے میں اب وہ گنٹور، آندھرا پردیش میں منعقدہ قومی سطح کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار پائی ہیں۔اس کامیابی میں اُسے اسپورٹس ٹیچر جیوتی بھاکرے اور پرنسپل مانڈلے سر کی رہنمائی حاصل رہی۔ سُرشتی کی اس شاندار کامیابی پر اس کے خاندان اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔وہ حدگاؤں تعلقہ یوتھ کانگریس کے سابق صدر سندیپ شند ے کی بیٹی ہیں اور تعلقہ بھر میں سُرشتی شند ے کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ مبارکباد دینے والوں میں سابق ایم ایل اے مادھوراؤ پاٹل جلوگاؤکر، تعلقہ صدر کشور کدم، شہر صدر قدیر خان، سابق نائب شہر صدر سنیل بھائی سونولے، سابق شہر صدر امیت کمار اڈسول، سیتارام پاٹل، دلیپ راؤچوہان سمیت دیگر سرکردہ افراد شامل ہیں۔
وردا دیوی داس گوڈگے کا قومی اسپورٹس مقابلے کے لیے انتخاب
عمری : 29؍جولائی ( نامہ نگار) شکر نگر میں واقع پی ایم شری نوودیہ کیندریے ودیالیہ کی طالبہ اور باسکٹ بال کھلاڑی وردا دیوی داس گوڈگے کو بھوپال (مدھیہ پردیش) میں منعقد ہونے والے قومی اسپورٹس مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کا انتخاب امراوتی ڈیویژن سے ہونے والے باسکٹ بال مقابلوں میں شاندار کارکردگی کے بعد عمل میں آیا۔وردا کو بچپن ہی سے کھیلوں سے دلچسپی ہے اور وہ گزشتہ چار برسوں سے سخت محنت کر رہی ہے۔ اسے اس کامیابی تک پہنچنے میں اسپورٹس ٹیچر جیوتی بھاکرے اور پرنسپل سہاس مانڈلے کی رہنمائی حاصل رہی۔وردا، نوتن و لال بہادر سیوا بھاوی سنستھا کے خزانچی (ٹریژرَر) گنگا دھر راو گوڈگے کی پوتی اور سرگرم معلم دیوی داس گوڈگے کی بیٹی ہے۔ان طالبات کی شاندار کامیابی پر جواہر نوودیہ کیندریے ودیالیہ کی اسپورٹس ٹیچر جیوتی بھاکرےنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری یہی کوشش رہتی ہےکہ ہمارے طلبہ کو کھیل کود میں آگے بڑھاؤں۔ ہمارے طلباء و طالبات کو قومی اسپورٹس مقابلوں میں شرکت کرنے کے لیے کرکٹ، ہالی بال ، یوگا ، کبڈی وغیرہ جیسے کھیلوں کی تیاری کرائی جاتی ہے، اور اب تک کئی طلبہ منتخب ہوچکے ہیں۔ میری اور طلبہ کی بھی یہی کوشش رہتی ہے کہ وہ قومی سطح کے مقابلوں میں شرکت کریں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے