किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سویدا میں جنگ بندی اعلان کے بعد لڑائی ختم، حکومت نے امدادی قافلہ بھیج دیا

سویدا:20؍جولائی:شام کی وزارت صحت نے صوبے میں فوری طبی امدادی قافلہ بھیجنے کی تصدیق کی ہے۔ اتوار کی صبح سویدا شہر میں شام کی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد خاموشی چھا گئی ہے۔خبروں کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دروزی گروپوں نے شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ایک ہفتے کے فرقہ وارانہ تشدد، جس کے نتیجے میں تقریبا ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے، کے بعد شامی حکومتی افواج علاقے میں دوبارہ تعینات ہو گئی ہیں۔سویدا کے نواحی علاقوں میں موجود نامہ نگاروں نے شہر میں داخل ہونے کے لیے تیار انسانی امداد کے قافلوں کو دیکھا اور تصدیق کہ فائرنگ یا جھڑپوں کی کوئی آواز نہیں سنی گئی اور دمشق درعا روڈ قبائلی جنگجوں سے خالی ہوگیا ہے۔انہوں نے سویدا کے دیہی علاقوں کے دیہات میں وزارت داخلہ سے وابستہ پبلک سکیورٹی فورسز کی تعیناتی بھی دیکھی اور بتایا کہ یہ فورسز ابھی تک شہر میں داخل نہیں ہوئیں۔ اتوار کو ہی شام کی وزارت داخلہ کے ترجمان نور الدین البابا نے ٹیلی گرام پر اعلان کیا کہ سویدا شہر کو تمام قبائلی جنگجوں سے خالی کرا لیا گیا ہے اور شہر کے اندر جھڑپیں روک دی گئی ہیں۔
انسانی امداد
شام کی حکومت نے شہر کے اندر جھڑپیں رکنے اور محفوظ راستے کھلنے کے بعد اتوار کی صبح سویدا صوبے کو ایک انسانی امدادی قافلہ بھیجا ہے العربیہ اور الحدث چینلز کے نامہ نگاروں نے بتایا کہ 40 سے زائد ٹرکوں میں امدادی سامان موجود تھا جو شام کی حکومت نے درعا کے مشرقی دیہی علاقوں میں بصرہ الشام شہر بھیجے تھے تاکہ انہیں سویدا میں بھیج سکیں ۔ وزارت صحت نے سویدا میں خراب انسانی اور طبی صورتحال کے پیش نظر فوری طبی امدادی قافلہ بھیجنے کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے