कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سونیا گاندھی اردو پرائمری اسکول، پربھنی میں والدین کے لیے بیداری اجلاس کا کامیاب انعقاد

پربھنی: 30؍نومبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) 29 نومبر 2025سونیا گاندھی اردو پرائمری اسکول، پربھنی میں جماعت اوّل تا ہفتم (1st to 7th class) کے طلباء کی تعلیمی کارکردگی اور بہتر تربیت کے حوالے سے والدین کے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔سوسائٹی کے سکریٹری جناب محمد غوث باغبان صاحب نے میٹنگ کی صدارت فرمائی۔ اس موقع پرسوسائٹی کے نائب معتمد فرح ناز صاحبہ اسکول انچارج محترمہ نصرت بیگم صاحبہ ، ندیم اکرم سر اور ہیڈ ماسٹر جناب شیخ جاوید صاحب مہمانانِ خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ میٹنگ کی نظامت کے فرائض توصیف انصاری سر نے انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیے۔اجلاس میں اسکول کے سکریٹری محمد غوث باغبان صاحب نےاپنے زرین خیالات کے ذریعے سرپرست حضرات اور اساتذہ اکرام کی رہبری فرمائی بعد از سید حنیف سر، مفتی عبدالغنی سر، ریشما پروین ٹیچر، اور ہیڈ ماسٹر شیخ جاوید سر انھوں نے طلباء کی تعلیم، اسکول میں حاضری، نظم و ضبط، اور اچھی صحت کی اہمیت جیسے بنیادی موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور والدین کو ان ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔اساتذہ وصدر مدرس نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے والدین اور اسکول کے درمیان قریبی رابطہ اور باہمی تعاون ضروری ہے۔ والدین نے اساتذہ و صدر مدرس کے خیالات کو سراہا اور اپنے بچوں کی ترقی کے لیے اسکول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس کا اختتام خواجہ وسیم سر کے کلماتِ تشکر پر ہوا، جنہوں نے تمام شرکاء، اساتذہ، اور والدین کا قیمتی وقت نکالنے پر شکریہ ادا کیا۔ یہ میٹنگ اسکول اور طلباء کے روشن مستقبل کے لیے ایک تعمیری قدم ثابت ہوئی۔ اس میٹنگ کو کامیاب بنانے کے لیے عبدالفہیم سر ،شاکر خان سر، شیخ سلیم سرو دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملے نے محنت کی۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے