कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سوموار کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سایہ فگن ہوگا

مکہ مکرمہ:26؍مئی: سورج کے گرد زمین کی گردش کے دوران کبھی کبھار سورج عین خانہ کعبہ کے برابر اوپرآ جاتا ہے۔ اگرچہ ایسا سال میں دو بار ہوتا ہے۔ رواں سال یہ پہلا دوسرا موقع ہے جب آفتاب دوسری بار خانہ کعبہ کے عین اوپر جلوہ فگن ہوگا۔خانہ کعبہ کے اوپر سورج کے برابر آنے کا یہ واقعہ سورج کے سرطان کے مدار سے آمد کے ساتھ ہوتا ہے جب سورج جنوب کی طرف سے خط استوی کی طرف آتا ہے۔ اس وقت سورج تقریبا 90 ڈگری کے زاویے پر ہوتا ہے۔ پرسوں اتوار کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق سورج 12 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر نماز ظہر کے قریب آئے گا، یہ دلفریب فلکیاتی منظر ہو گا جب زمین پراللہ کا گھر اور سورج ایک ہی قطار میں اوپر نیچے دکھائی دیں گے۔ماہرین فلکیات کے مطاق سوموار 27 مئی کو سورج مکہ مکرمہ میں 90 درجے کے زاویے پر آئے گا جو سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق 12 بج 18 منٹ پرعین خانہ کعبہ کے اوپر چمکے گا۔سورج سال میں دو بار خانہ کعبہ کے برابر آتا ہے۔ ایک بار موسم گرما اور دوسری بار موسم سرما میں برج جدی اور برج سرطان کے دوران آفتاب کی کرنیں عین خانہ کعبہ کے اوپر سے چمکتی ہیں۔چونکہ خانہ کعبہ خط استوا اور برج سرطان کے مدار پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس لیے سورج اور زمین کی گردش سے بیت اللہ براہ راست مستفید ہوتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے