कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سولا پور سوشل اردو پرائمری اسکول کی جانب سے تمثیلی مشاعرے کا شاندار انعقاد

اردو زبان کا جادو سبھی کو متاثر کرتا ہے : ارون شرما

سولاپور:18؍فروری (اِقبال باغبان ) : قومی یوم اردو دن کے موقع پرنرمل کمارپھڑکلے ہال،سولاپور میں سولا پور سوشل اردو پرائمری اسکول کی جانب سے تمثیلی مشاعرے کا شاندار اور کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس مشاعرے میں ادارے کے چیرمن ڈاکٹر اخلاق احمد وڈوان کی صدارت میں مہمان خصوصی ارون شرما اور ادارے کے دیگر ممبران حاجی داؤد منگل گری، سیکرٹری ریاض چنڈر کی، ٹرسٹی زاہد علی خان، اشفاق ساتھ کھیڑ، امتیاز شیخ، ایڈوکیٹ عبدالجبار شیخ، سرفراز پٹھان، صدر مدرس عرفان کیرول کی موجودگی میں ہوا۔مشاعرے کا آغاز ادارے کے چیرمن اور تمام ممبران کے ہاتھوں شمع جلا کر مشاعرے کا اغاز کیا گیا۔ صدر مدرس ڈاکٹر آصف اقبال نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔شرما سویٹس کے مالک ارون شرما نے بچوں کی شعری قابلیت کو خوب سراہا اور کہا کہ اردو زبان کا جادو سبھی کو متاثر کرتا ہے ۔ تقریبا 50 بچوں نے الگ الگ شاعروں کے کلام پیش کیے۔ ان ننھے منے بچوں نے بہت اچھے اور خوبصورت انداز میں اپنا کلام پیش کیا۔ سبھی مہمانان نے بچوں کی خوب ستائش کی اور مبارکبادی دی۔ اقصیٰ شیخ اور عائشہ شاہ آ باد نے اپنی خوبصورت اور بہترین نظامت سے مشاعرے کو عروج پر پہنچایا۔ مشاعرے کو کامیاب بنانے کے لیے نکہت شیخ ، انیسہ شیخ ، ریحانہ شیخ ، رضوانہ پیارے، قدسیہ منیار ، نور جہاں باغمارو ، شیخ شہر بانو ، شاہ باد ام الفر ، شبانہ قاضی ، وقار النسا بندوق والے ، ثمینہ منیار ، تسکین کلبرگی ، شیلیدار مہ جبین ، غوثیہ ہوٹگی ، حمیرہ شیخ ، ناہیدہ شیخ ، مشتاق گدوال ، سمیر احمد نیچلکر ، عاقدشیخ ، عرفان پٹیل، معیز سراج احمد ، ضمیر ملانی ، عبدالوہاب چاندہ وغیرہ نے خوب محنت کی. معیز سراج احمد نے اظہار تشکر پیش کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے