कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سولاپور یونیورسٹی، سولاپورانٹر کالجیٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں سوشل کالج نے چیمپئن شپ جیت لی

سولاپور:22؍نومبر (اِقبال باغبان) : سولاپور سٹی پولیس ہیڈکوارٹر گراؤنڈ میں 22 نومبر 2025 کو پونیشلوک اہلیا دیوی ہولکر سولاپور یونیورسٹی، سولاپورنےانٹر کالجیٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل تین ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں سوشل کالج نے انٹر کالجیٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سنہا گڑھ انجینئرنگ کالج، کیگاؤں کے خلاف مقابلہ جیت لیا۔اس ٹورنامنٹ میں سوشل کالج کے کپتان امجد علی شیخ، ریحان ملا، آیان کارکھنڈیکر، ابوہریرہ سالار، سمیع اللہ آریوالے اور گول کیپر معین سید نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اچھاکردار ادا کیا۔جیتنے والی ٹیم کی رہنمائی کالج کے فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق شیخ اور طلحہ شیخ نے کی۔ جیتنے والی ٹیم کو کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اِقبال تمبولی اور تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملہ نے مبارکباد دی۔ اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فوٹو لائن – جیتنے والی ٹیم پرنسپل ڈاکٹر اِقبال تمبولی کے ساتھ ، ڈاکٹر مشتاق شیخ، مسٹر طلحہ شیخ اور کپتان امجد علی شیخ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے