कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سولاپور کے زیڈ پی سی ای او کی بڑی کارروائی! ٹی ای ٹی گھوٹالے میں 5 شکسن سیوک کی برطرفی!

بد عنوانی میں شاملِ ناندیڑ ضلع کے 54 اساتذہ پر کب ہوگی کارروائی؟؟زیادہ کا تعلق اُردو اسکولوں سے!

ناندیڑ:18؍مارچ (اکرم چوہان): 8975786776
سولاپور ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کلدیپ جنگم نے مہاراشٹرا اہلیت امتحان (ٹی ای ٹی ) امتحان میں گھپلے میں ملوث ہونے کی وجہ سے محکمہ پرائمری ایجوکیشن کے پانچ شکسن سیوک کی سروس ختم کرنے کی کارروائی کی ہے۔ ان ملازم کے امتحانی نمبروں سے سرٹیفکیٹ پر زیادہ نمبر پائے گئے تھے ۔محکمہ تعلیم کی اس کارروائی سے کافی ہلچل مچ گئی ہے۔ 2018-19 میں مہاراشٹرا میں ٹی ای ٹی گھوٹالہ ہوا تھا،پونے شہر سائبر پولیس اسٹیشن میں 7880 لوگوں پر مقدمہ بھی درج ہوا تھا،اِسی بد عنوانی معاملے میں ناندیڑ میں ضلع کے بھی اساتذہ شامل تھے ،ناندیڑ ضلع میں 54 پرائمری اور 22 سیکنڈری اسکول کے اساتذہ کے نام بھی لسٹ میں آئے تھے،(ان اساتذہ کی لسٹ موجود ہے)۔ناندیڑ ضلع سے شامل کئی اساتذہ کا تعلق اُردو اسکولوں سے ہے ، ناندیڑ شہر کے ایک ہی اسکول سے 5 سے 6 اساتذہ اس بد عنوانی میں پائے گئے تھے۔ ریاستی امتحانی کونسل نے ان 7880 امیدواروں کی فہرست ظاہر کی تھی۔پیسے دے کر جعلی سرٹیفیکٹ بناکر قوم کے بچّوں کے مستقبل سے کھیلنے والے ان لوگوں پر کارروائی کب ہوگی ؟ناندیڑ ضلع میں کئی اُردو اسکول کے اساتذہ کا شمار بھی اس میں ہے،ان سب پر بھی کب ہوگی کارروائی؟
واضح ہو کہ اس بد عنوانی معاملے میں ناندیڑ شہر کے کئی طلباء کے علاوہ کئی کوچنگ کلاسز ملوث ہونے کا خدشہ ہے جو انکوائری ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ناندیڑ مہا نگر پالیکا ،اور ضلع پرشد کے توسط سے چلنے والے کئی اُردو اسکول بند ہونے کی راہ پر ہے، کیونکہ ان میں کئی اساتذہ اپنے اسکول سے زیادہ ٹیوشن کلاسز کو زیادہ فروغ دے رہے ہیں،وہیں کئی اساتذہ مقامی ہونے کی وجہ سے اُن پر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہو پاتی ہے،مہاراشٹرا اقلیتی چیئرمین پیارے خان اس معاملے پر ذاتی دھیان دینے کی مانگ اُردو دان طبقے کی جانب سے کی گئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے