कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سولاپور میں چھترپتی شیواجی مسلم بریگیڈ کا عید ملن پروگرام کاانعقاد

سولاپور:29؍مارچ (اِقبال باغبان) : مراٹھا سیوا سنگھ کے زیراہتمام – چھترپتی شیواجی مسلم بریگیڈ، سولاپور کی طرف سے ‘عید ملن اورترقی پسند کسانوں کی مبارکباد دینے کاپروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس تقریب کی صدارت سولاپور کے پولس کمشنر ایم ۔راج کمار نے کی۔ معزز مذہبی رہنماؤں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جن میں شہر قاضی سید امجدعلی قاضی، شیو دھرم کےکوآرڈینیٹر نیتا جی گورے، گرودوارہ کے چیف رمیش سنگھ وتوانی، سدھیشور مندر کے چیف پجاری راج شیکھر ہیرے ہبّو، فرسٹ چرچ کے فادر ر سپرن کمار گھاٹ اور بھارتیہ بودّھ مہا سبھا کے انّا صاحب واگمارے موجود تھے۔ اس پروگرام میں ترقی پسند کسان بھگوت واگھ (تربوز)، ویبھو مورے (انار)، پرشانت مہانے (انگور)، بالاجی گائیکواڑ (کلنگڈ)، بالاجی کوکاٹے (امرود)، سدھاکر گراڈ (ڈریگن فروٹ)، سچن لاوندے (انجیر) اور گینیشور ساونت (انجیر)ان تمام کسانوں کو مراٹھا سیوا سنگھ کے ریاستی جنرل سکریٹری انجینئر چندر شیکھر شیکھرےاور معزز مہمانوں کے دستِ مبارک سے شال، پھولوں کا گلدستہ اور مومنٹو دیے کرگُلپوشی کی گئی۔پولیس کمشنر ایم راج کمار نے اپنی تقریب میں کہا کہ تمام مذہبی عقائد کے رہنماؤں نے اس پروگرام میں شرکت کی یہ ایک اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں سماج کو ضرورت ہے۔ اس قسم کی سماجی ہم آہنگی ہی معاشرے کی ترقی کو آگے بڑھاتی ہے۔ آج کے نوجوانوں کو نہ صرف خود روزگار کے مواقع بلکہ اخلاقی اور فکری روشن خیالی کی بھی ضرورت ہے۔اس تقریب میں حاضرین میں نرسنگ مینگجی، عارف شیخ، راجن جادھو، کے بی نداف، امول شندے، کارپوریٹرس پرتھمیش کوٹھے، بیجو پردھانے، توفیق شیخ، نعیم سالار، بابا اڈےوالے، وحیدہ بھنڈالے، اکیلا بھگانگیرے، یوراج پوار، پراتھمیش کوٹھے شامل تھے۔ محبوب دلال، مراٹھا سیوا سنگھ کے ضلع صدر ڈاکٹر جی کے دیشمکھ، ریاض خیردی، ایڈووکیٹ ریاض شیخ، مہیش دھاراشیوکر، وجے پوکلے، مظہر پٹھان، راجہ باغبان، مجیب خلیفہ، سمیع اللہ شیخ، سیف الدین مانیار، فیض باغبان، اعجاز عادل، بالاصاحب واگھمارے، پرشانت پاٹل، پرکاش شندے، ایم شفیق کیپٹن، امتیاز کمشنر، علیم سید، گدوال سر، سمیر سید، الطاف لمبووالے، امر پاٹل، پرتاپ ڈھینگلے، مسرودین چودھری، سنجے جادھو، رمیش جادھو، سوربھ بھانڈ، موہن چٹکے، ایڈووکیٹ۔انوراگ گورے اور دیگر معززین موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت رام گائیکواڑ نے کی، جبکہ شکریہ کی تجویز آرگنائزر متین باغبان نے کی۔ پروگرام کے اختتام کے بعد تمام حاضرین نے شیر خرما اورگلگلے یہ میٹھے پکوان دیے گئے۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میںضلع صدر شفیق رچ بھرے، بشیر سید، تنویر گلزار، جاوید بدی، راجو ہنڈیکری، ہارون شیخ، قادر بھگانگیرے، رضوان شیخ، شبیر پھومامڈی، رضوان ڈنڈوٹی، ریاض پہلوان، واحد شیخ، بشیر مڈکی، رستم شیخ، وقار شیخ، واعظ شیخ، وسیم اختر ، محسن شیخ، حارث شیخ، ایڈووکیٹ۔ وسیم شیخ، اجیر باغبان، اور صادق مجاور نے پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے