कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سولاپور لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول میں دو روزہ اسپورٹس ڈيز کا شاندار افتتاح

سولاپور:31؍دسمبر (اِقبال باغبان ) : ـ لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول رام واڈی سولا پور میں سالانہ کھیلوں کے مقابلے کا افتتاح ریاستی سطح کے ہاکی کوچ اور ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر جناب ضرار قریشی کے دست مبارک عمل میں آیا ۔اس موقع پر شوٹنگ بال کے ریاستی کوچ جناب الطاف بخشی بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ جانب ضرار قریشی نے اپنے تجربات کی روشنی میں میدانی کھیل اور جسمانی ورزش کی اہمیت کو واضح کیا ۔ ادارے کے با ہمی رابطہ کار ریاض ایم ولسنگکر اور پرنسپل سفیان شاہ پورے نے مہمانان کا تعارف پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ اسکول کی سالانہ روداد ترنّم مجاور ٹیچر نے پیش کی۔ اس موقع پر ادارے کے صدر حاجی ایّوب منگلگری، سیکرٹری ڈاکٹر عمر فاروق ملّا ، نائب صدر ڈاکٹر الیاس شیخ ، جناب برکت علی جاگیردار ، قاری ادریس ، قاری وسیم اکرم ، حافظ ثناء اللہ ، حافظ عمران ، حافظ ادریس ، مزمّل برچی اور کثیر تعداد میں سرپرست حضرات موجود تھے ۔ اس دو روزہ اسپورٹس ڈے کو کامیاب بنانے کے لئے اسکول کے سبھی ٹیچرز اور علماء اکرام کافی محنت کر رہے ہیں۔ اس افتتاحی تقریب کی نظامت کے فرائض مبشرین مجاور نے انجام دیئے اور صائمہ لا کوٹ ٹیچر نے ہدیہ تشکّر پیش کیا ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے