कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سولاپور سوشل اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں فوڈ فیسٹیول کا شاندار انعقاد

سولاپور:13؍دسمبر( سلطان اختر): سولاپور سوشل اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں مورخہ 13 دسمبر 2025 کو، ایک پرجوش اور رنگا رنگ ‘فوڈ فیسٹیول’ کا کامیابی کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ اس فیسٹیول کا مقصد طلبہ کو مختلف قسم کے کھانوں کی تیاری، مارکیٹنگ اور ٹیم ورک کے بارے میں عملی تجربہ فراہم کرنا تھا۔ فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح تنظیم والدین سرپرست و اساتذہ کے صدر یوتھ لیڈر جاوید شیکلکر کے ہاتھوں انجام پایا۔ انہوں نے فیسٹیول میں طلبہ کی شرکت اور ان کے تیار کردہ اسٹالز کو سراہا اور ایسے تعلیمی و تفریحی پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر بیباک صحافتی ضمیر شیخ,صدر مدرس رضوان شیخ, نائب صدر مدرس امتیازشابدی ,سپروائزر رسول چودھری, سپروائزر یاسمین شیخ میڈم, سپروائزر الطاف کمٹھے ,جملہ اسٹاف,شریک تھے ۔طلبہ نے فیسٹیول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف النوع کھانوں، جیسے بریانی، سموسے، چاٹ، مختلف میٹھے پکوان اور طرح طرح کے مشروبات کے اسٹالز لگائے۔ فیسٹیول میں آنے والے مہمانوں اور اسکول کے عملے نے طلبہ کے بنائے ہوئے کھانوں کو بہت پسند کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔فوڈ فیسٹیول نہ صرف طلبہ کے لیے ایک تفریحی سرگرمی رہی بلکہ یہ انہیں کاروباری مہارتوں اور تنظیم سازی , فروغ دینے کا ایک بہترین موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ دلدار شیخ, مصطفی سردار,عرفان بانکری,شہناز بڑےپیر ,انیس تامبولی,سلمہ درود, ان معزز اساتذہ نے جج کے فرائض بخوبی انجام دیے۔ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے کنوینر ظہیر الدین سید,اویس مرچنٹ,ندیم جمعدار سمیت تمام اساتذہ نے خوب محنت کی۔ طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے