कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سولاپور:جنید شیخ کو ریاستی آدرش شکشک ایوارڈ

سولاپور: 7ستمبر(راست) یومِ اساتذہ کے موقع پر، اتوار 7 ستمبر 2025 کو سویروئز کالج آف انجینئرنگ، گوجوگاؤں (تعلقہ پنڈھَرپور، ضلع سولاپور) میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر نربھَے پرتِشٹھان ٹرسٹ، ممبئی کی جانب سے سوشل اُردو ہائی اسکول کے معلم جنید عبدالقَیوم شیخ کو ریاستی آدرش شکشک و شکشک تر گناگورَو ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔تقریب کی صدارت ڈاکٹر بی۔ پی۔ رونگے (بانی، سویروئز کالج آف انجینئرنگ، پنڈھَرپور) نے کی۔ معزز مہمانانِ خصوصی میں پرنسپل نندکمار ساگر، پرنسپل پرساد جادھو، پرنسپل ایم۔ اے۔ شیخ اور اقبال باغمارو شامل تھے۔جناب جنید شیخ نے علمِ سائنس پر اُردو زبان میں تین گراں قدر کتابیں تصنیف کی ہیں۔ ان میں سے ایک کتاب کا مسودہ قومی کونسل برائے فروغِ اُردو زبان (وزارتِ تعلیم، حکومتِ ہند) نے منظور کیا، اسی کتاب کے اعترافِ کمال پر مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو اکیڈمی، ممبئی نے انہیں بہترین ادیب ایوارڈ سے نوازا۔ اس سے قبل بھی آپ متعدد مرتبہ بہترین معلم ایوارڈ کے اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔تصویر میں جناب جنید شیخ کے ساتھ محمد حسین تامبولی، طالب سولاپوری، شعیب اٹکور، توصیف دیونی اور وسیم ساگر دیکھے جا سکتے ہیں۔اس عظیم کامیابی پر سوشل ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر اخلاق وڈوان، سیکریٹری ریاض چنڈرکی، پرنسپل رضوان شیخ، آفس بیررز امتیاز شابدی، یاسمین شیخ، رسول چودھری اور دیگر معززینِ سوشل نے دلی مسرت و فخر کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے