किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سوشل میڈیا پر ہتھیار کے ساتھ تصویر ڈال کر خوف و دہشت پھیلانے والے نوجوان پر ناندیڑ دیہی پولیس کی کارروائی، تلوار ضبط

ناندیڑ:10 ؍جولائی(نمائندہ اعتبار) سوشل میڈیا پر ہتھیار کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کر کے خوف و دہشت پھیلانے والے ایک نوجوان کے خلاف ناندیڑ دیہی پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے اس کے پاس سے ایک لوہے کی تلوار برآمد کی ہے۔ یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر’’آپریشن فلیش آؤٹ‘‘ کے تحت انجام دی گئی۔پولیس کے مطابق وِشنو اوم پرکاش سنگھ ٹھاکر (عمر23 سال، ساکن سنتوشی ماتا مندر کے قریب، نیا پل، کوٹھا، ناندیڑ) نے ایک لوہے کی تلوار کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپلوڈ کی تھی، جس سے عوام میں خوف پیدا ہوا۔ اس غیر قانونی عمل کی اطلاع سائبر سیل ناندیڑ کو ملی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو اس کے گھر سے گرفتار کیا۔کارروائی کی قیادت پولیس انسپکٹر اوم کانت چنچولکر، پولیس سب انسپکٹر بابوراو چوہان اور ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم نے کی، جن میں پرمود کرہالے، بھیسے، کدم، سرملوار، مالگے، گائیکواڑ اور شیخ شامل تھے۔ملزم کے پاس سے ایک لوہے کی تلوار (جس کی قیمت تقریباً ایک ہزار روپئے بتائی گئی ہے) جو ایک لکڑی کے اسٹینڈ پر سرخ ویلوِٹ کپڑے میں لپٹی ہوئی تھی، ضبط کی گئی۔ اس تعلق سے آرمس قانون 1959 کی دفعہ 4/25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ کارروائی 5 جون 2025 ءکو شام 4:20 بجے ناندیڑ کے کوٹھا علاقے میں واقع سنتوشی ماتا مندر کے قریب انجام دی گئی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل ایس پی سورج گرو اور ڈی ایس پی سشیل نائک کی رہنمائی میں کی گئی اس کارروائی پر ابیناش کمار نے پوری ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف مستقبل میں بھی سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے