कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

​سوشل اردو ہائی اسکول و جونئیر کالج آف سائنس کے فعال معلم محمد علیم شیخ بحیثیت معلم حسن خدمات پر سبکدوش

​سولاپور: 31؍جنوری(سلطان اختر ) سوشل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف سائنس کے ہر دلعزیز اور فعال معلم محمد علیم محمد حسین شیخ اپنی ۳۲ سالہ طویل اور مثالی تدریسی خدمات مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز (بروز ہفتہ) ملازمت سے بحسن خوبی سبکدوش ہو گئے۔ اس باوقار موقع پر ان کے اعزاز میں اسکول کے ہال میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت پرنسپل رسول چودھری نے کی۔​اس تقریب میں اسٹیج پر صدرِ محفل پرنسپل رسول چودھری کے ہمراہ نائب صدر مدرس امتیاز شابدی، سپروائزر یاسمین شیخ، کلیم کرجگی، رضوان شیخ، الطاف حسین کمٹھے اور دیگر معززین رونق افروز تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض رفیق نلامندو نے روایتی خوش اسلوبی اور والہانہ انداز میں انجام دیے۔​جونیئر کالج اور ہائی اسکول کے اساتذہ نے محمد علیم شیخ سر کی تعلیمی و تدریسی خدمات کا بھرپور اعتراف کیا۔ مقررین نے کہا کہ علیم سر نے اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی طلبہ کی تعمیر و ترقی اور اسکول کے نظم و ضبط کے لیے وقف رکھی۔ اس موقع پر فیزیکل معلم شیخ علیم سر کی گلپوشی کی گئی اور اسکول کی جانب سے انہیں الوداعی تحائف پیش کیے گئے۔​پرنسپل رسول چودھری نے اپنے صدارتی خطاب میں موصوف کی خدمات کو "قابلِ تحسین” قرار دیتے ہوئے کہا کہ علیم ایک مخلص استاد کی سبکدوشی ادارے کے لیے ایک خلا کی مانند ہوتی ہے، تاہم ان کے سکھائے ہوئے اصول ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گے۔ انہوں نے علیم شیخ کی صحت مند اور خوشحال مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محمد علیم شیخ نے اسٹاف کی محبتوں پر صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے طویل سفر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے تمام ساتھیوں کا تعاون یاد کیا۔ اس تقریب میں جملہ اسٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے علیم سر کو والہانہ انداز میں الوداع کہا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے