कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سوشل اردو ہائی اسکول میں یوم دستور کا پروقار اہتمام

یوم دستور کے موقع پر طلبا نے آئینی اقدار کے تحفظ کا عہد کیا

سولاپور:26؍نومبر (سلطان اختر): سولاپور سوشل اردو ہائی اسکول میں یوم دستور کے موقع پر ایک پرجوش اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں طلبا اور اساتذہ نے آئین ہند کی بنیادی اقدار کے تحفظ کا عہد کیا۔ ہر سال 26 نومبر کو ملک کے آئین کو دستور ساز اسمبلی کی جانب سے منظور کیے جانے کی یاد میں یہ دن پورے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔تقریب کے دوران آئین کے خالق اور مسودہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے تاریخی کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ 26 نومبر 1949ء ہی وہ تاریخی دن تھا جب دستور ساز اسمبلی نے جمہوریہ ہند کے آئین کو باضابطہ طور پر منظور کیا تھا، جس کی یاد میں حکومت ہند نے 2015ء میں اس دن کو یوم دستور کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔سنئیر معلم عبدالرزاق پٹیل نے اپنی تقریر میں یوم دستور کے مقصد کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کا مقصد محض تاریخ کو یاد رکھنا نہیں، بلکہ شہریوں میں آئینی بیداری پیدا کرنا اور انہیں اپنے بنیادی حقوق اور ذمہ داریوں سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئین ہند ملک کو ایک خودمختار، سماجی، سیکولر، اور جمہوری ریاست بناتا ہے، جہاں تمام شہریوں کو بلا تفریق مذہب، ذات یا جنس، مساوی حقوق حاصل ہیں۔اپنے صدارتی خطاب کے دوران یاسمین شیخ میڈم نے طلبا پر زور دیا کہ یوم دستور ہمیں ملک کی بنیادی اقدار—انصاف، آزادی، مساوات، اور بھائی چارے—کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو اپنے آئینی حقوق اور فرائض سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔جلسے کے ناظم و کنوینر اور تاریخ کے ماہر معلم جناب عرفان بانکری نے طلبا کو یہ پیغام دیا کہ آئین ایک زندہ دستاویز ہے، جس کی روح اس کی اقدار پر عمل کرنے سے قائم رہتی ہے۔ انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ آئین کا احترام کریں، بنیادی فرائض کی پاسداری کریں، اور ایک مضبوط، متحد اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی حفاظت، دراصل ملک کی جمہوریت کی حفاظت ہے۔اس پروقار تقریب میں اردو دوست شخصیت سپروائزر جناب رسول چودھری، جواں سال سپروائزر جناب الطاف حسین کمٹھے، سلطان اختر، اظہر چیتاپورے و دیگر معزز اساتذہ، طلبا و طالبات کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ مدرسہ کے صدر مدرس رضوان شیخ اور نائب صدر مدرس امتیاز شابدی نے یوم دستور کے موقع پر تمام شہریوں کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے