कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

​سوشل اردو ہائی اسکول میں جوش و خروش کے ساتھ ’’قومی یومِ سائنس‘‘ کا انعقاد

​سولاپور: 2؍مارچ(سلطان اختر )سوشل اردو ہائی اسکول میں 28 فروری کو "قومی یومِ سائنس” (National Science Day) نہایت جوش و خروش اور علمی وقار کے ساتھ منایا گیا۔ یہ دن عظیم بھارتی سائنسدان سر سی وی رمن کی جانب سے "رمن ایفیکٹ” کی دریافت کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر طلبہ میں سائنسی شعور بیدار کرنے کے لیے مختلف تعلیمی و تخلیقی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت اسکول کے پرنسپل رسول چودھری نے فرمائی۔ بطور مہمانِ خصوصی عالمی شہرت یافتہ سائنس فکشن نگار و مثالی معلم جنید شیخ اور فعال معلم اردو نواز شخصیت جناب محمد حسین تمبولی نے شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ جج کے فرائض جنید شیخ, اور محمد حسین تمبولی نے ادا کئے۔ اس موقع پر اسٹیج پر نائب صدر مدرس امتیاز شابدی ، سپروائزر یاسمین شیخ میڈم ،سپروائزر الطاف کمٹھے، رضوان شیخ سر اور شکیل شیخ بطور مہمانِ وقار موجود تھے۔​تقریب میں ہونہار طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔​ 28 طلبہ نے مختلف سائنسی اصولوں پر مبنی ورکنگ ماڈلز اور نمائش پیش کیے۔ 26 طلبہ نے سائنسی معلومات اور خاکوں پر مشتمل دیدہ زیب چارٹس تیار کیے۔​31 طلبہ نے سائنس کی اہمیت پر تقاریر، مکالمے اور معلوماتی ڈرامے پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔ پروگرام کی بہترین نظامت نہم جماعت کئ طالب علم احمد مجتبیٰ پٹیل اور صفیان شیخ نے انجام دیے۔ ان کی برجستہ گفتگو نے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔ صدرِ جلسہ رسول چودھری نے اپنے خطاب میں طلبہ کو سائنسی سوچ اپنانے اور جدید علوم میں مہارت حاصل کرنے کی تلقین کی۔ اس پروقار پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے تمام سائنس اساتذہ نے انتھک محنت کی۔ اس پروگرام میں الماس لوکاپلی, ذولکفل باغبان, مہ جبین کمٹھے, محمودہ جمعدار کے علاوہ دیگر اساتذہ شریک تھے ۔ جلسے کا اختتام رسم شکریہ پر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے