कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سوشل اردو ہائی اسکول سولاپور کے اساتذہ کی شاندار کارکردگی

انڈین ٹیلنٹ اولمپیاڈ ممبئی کی جانب سے خصوصی اعزاز

سولاپور :7؍اپریل( سلطان اختر ):سولاپور کے مشہور تعلیمی ادارے سوشل اردو ہائی اسکول کے اساتذہ نے ایک بار پھر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کا نام روشن کر دیا ہے۔ انڈین ٹیلنٹ اولمپیاڈ (ITO) ممبئی کی جانب سے اسکول کے اساتذہ کو ان کی مثالی تعلیمی خدمات اور طلبہ کی بہترین رہنمائی کے اعتراف میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس پرمسرت موقع پر اسکول کے فعال پرنسپل رسول چودھری کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا گیا، جن کی سرپرستی میں تعلیمی معیارکو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ پروگرام کی کامیابی میں آئی ٹی او کوآرڈینیٹر جنید شیخ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اعزاز حاصل کرنے والے اساتذہ میں الماس لوکاپلّی (ریاضی)، ظہیر سید (سائنس)، سلطان اختر (انگریزی)، رزاق پٹیل (ہندی)، مظہر پٹھان (ڈرائنگ) اور شعیب اٹکور (ریاضی) شامل ہیں۔اس کامیابی پر اسکول کے جملہ اسٹاف بشمول نائب صدرمدرس امتیاز شابدی، سپروائزر یاسمین شیخ اور سی ای او رضوان شیخ نے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے اسکول کی مجموعی محنت اور طلبہ کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ شہریوں اور تعلیمی حلقوں نے اس اعزاز پر سوشل اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے