कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

​سوشل اردو ہائی اسکول سولاپور میں ‘مراٹھی بھاشا گورو دن’ کی پُروقار تقریب

​سولاپور :28؍فروری(سلطان اختر):شہر کے مشہور تعلیمی ادارے سولاپور سوشل ایسوسی ایشن اردو ہائی اسکول میں 27 فروری کو معروف مراٹھی شاعر وشنو وامن شرواڈکر (کسما گرج) کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے ‘مراٹھی بھاشا گورو دن’ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔​پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا ۔ اس موقع پر اسکول کے طلبا نے مراٹھی استقبالیہ گیت، مہاراشٹر گیت اور شور آمی سردار جیسے نغمات ,تقاریر,محاورے وغیرہ پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر رسول چودھری نے صدارتی خطاب میں زور دیا کہ مراٹھی زبان ہماری ریاست کی پہچان ہے اور ہمیں اسے اپنی روزمرہ کی زندگی میں مقام دینا چاہیے۔​شعبہ مراٹھی کے سینیئر استاد دلدار شیخ نے کہا کہ طلبہ میں مراٹھی زبان کی مٹھاس اور اس کی اہمیت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ خوشگوار تقریب کے دوران مختلف مقابلوں کے فاتح طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔​اس کامیاب پروگرام کی ترتیب و پیشکش میں راہل ملا، وسیم ساغر، سمیہ شیخ اور دیگر اساتذہ بشمول محمد حسین تامبولی، مظہر خان پٹھان اور آفرین مجاور نے سرگرم حصہ لیا۔ تقریب میں رضوان شیخ, نائب صدر مدرس امتیاز شابدی، سپروائزر یاسمین شیخ اور الطاف کمٹھے بھی موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے