कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سنیترا پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا

اراکینِ اسمبلی کی جانب سے’’اجیت پوار امر رہے‘‘کے نعرے

ممبئی: 31؍جنوری:نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے حادثاتی انتقال کے بعد ان کی اہلیہ سنیترا پوار کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ سنیترا پوار نے ریاست کی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ راج بھون میں منعقد شاندار تقریب میں گورنر نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی وہ ریاست کی پہلی خاتون نائب وزیر اعلیٰ بن گئیں۔سنیترا پوار کے حلف لیتے ہی وہاں موجود نیشنلسٹ کانگریس کے اراکینِ اسمبلی اور حامیوں نے ’’اجیت پوار امر رہے‘‘ کے نعرے لگائے۔ادھر پارٹی قیادت کی ذمہ داری سنیترا پوار کے سپرد کرنے کا مطالبہ بھی لیڈران کی جانب سے کیا جا رہا تھا۔ اسی سلسلہ میں صبح دیوگیری رہائش گاہ پر سنیل تٹکرے اور پرفُل پٹیل نے سنیترا پوار سے ملاقات کی۔ اسی مقام پر نیشنلسٹ کانگریس کے سرکردہ لیڈروں کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے سنیترا پوار کے نام کا انتخاب کیا گیا۔ اس کے بعد تمام قائدین میٹنگ سے باہر نکلے اور سنیترا پوار کے ہمراہ ودھان بھون پہنچے۔ودھان بھون میں نیشنلسٹ کانگریس کے پارٹی دفتر میں اجیت پوار کی تصویر پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جس کے بعد قانون ساز اراکین کی میٹنگ کا آغاز ہوا۔ اس میٹنگ میں سنیترا پوار کو نیشنلسٹ کانگریس کے قانون ساز گروپ کی لیڈر منتخب کیا گیا۔ ہفتہ کے روز ودھان بھون میں منعقدہ اس اجلاس میں یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔اجیت پوار کے انتقال سے نیشنلسٹ کانگریس میں قیادت کا خلا پیدا ہو گیا تھا اور قانون ساز گروپ کے لیڈر کا عہدہ زیادہ عرصہ خالی رکھنا مناسب نہیں سمجھا گیا۔ اسی وجہ سے پارٹی لیڈروں نے فوری طور پر سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے اجیت پوار کی ناگہانی رخصتی سے خالی ہوئے قانون ساز گروپ کے لیڈر کے عہدے پر سنیترا پوار کا انتخاب کیا۔ اجیت پوار کے انتقال کے تین دن بعد یہ تمام سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے