कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سنکلپ سیوا سمیتی نیو ممبئی کی جانب سے نیشنل اردو ہائی اسکول جونیئر کالج کے طلباء کو تہنیت

کلیان:10؍دسمبر ( سید شوکت علی) سنکلپ سیوا سمیتی نیو ممبئی فلاحی تنظیم مرض کینسر و کینسر مریضوں کے متعلق عوامی بیداری و فلاح و بہبودی کے لیے کام کرتی ہے ۔ نیشنل اردو جونیئر کالج سپروائزر جناب سید فہیم الدین سر کی زیرِ سرپرستی میں گیارہویں و بارہویں جماعت کے طلبہ نے مرض کینسر کے متعلق عوام میں بیداری مہم اور کینسر مریضوں کے لیے مالی امداد فراہم کرنے میں اپنا خصوصی تعاون پیش کیا ۔ جس کی وجہ سے سنکلپ سیوا سمیتی نیو ممبئی کی جانب سے جونیئر کالج سپروائزر جناب سید فہیم الدین سر اور طلباء کو مومینٹو، ٹرافی اور سرٹیفکیٹ سے نواز کر تہنیت پیش کی گئی ۔ جس پر ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے صدر محترم جناب محسین مرسنگے صاحب ، نائب صدر محترم شغف فقیہ صاحب ، جنرل سیکریٹری محترم ڈاکٹر فرقان مرمکر صاحب، خازن محترم جناب شعیب برڈی صاحب ، جوائنٹ سیکریٹری محترم سادات تانکی صاحب و محترم جناب سیف جونے صاحب، پرنسپل عبداللہ خان صاحب ، اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت فاطمہ رضوی صاحبہ ، بوائز سیکشن کی سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ، گرلس سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ ، ہیڈ کلرک محترم جناب عابد تانکی صاحب و جمیع اساتذہ اکرام نے مسرت کا اظہار کیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے