कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سمیرہ گلنار محمد جیلانی نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز

ناندیڑ:4؍نومبر ( راست) سمیرہ گلنار کو دہلی میں منعقد ایک پر وقار تقریب میں نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا جس سے ان کے عزیز و اقارب میں خوشیاں پائی جا رہی ہیں، ملک گیر سطح پر تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اردو کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے سرگرم اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ انہیں اس ایوارڈ سے نواز کر ان کی ہمت افزائی کرتا ہے۔ اس ضمن میں 2024 کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں سے 100متحرک و فعال اساتذہ کا انتخاب کیا گیا تھا جس میں مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ کے ضلع پریشد تحتا نیہ نسواں اسکول اردھا پور کی فعا ل معلمہ سمیرہ گلنار محمد جیلانی کا نام بھی شامل تھا۔ تمام منتخب اساتذہ کو ملک کی راجدھانی دہلی میں آستا نہ حضرت نظام الدین اولیاء رحمت اللہ علیہ کے قریب دین کے تبلیغی مر کز بنگلہ والی مسجد کے سامنے اردو کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ غالب کے نام سے منسوب غالب اکیڈمی میں ایک پر وقار استقبالیہ تقریب میں 3 نومبر کواس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں سرٹیفیکیٹ اور ٹرافی کی شکل دے کر ان کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔ یہ ایوارڈ انہیں قو می صدر چودھری واصل علی گجر اور قومی نا یب صدر سید مہتاب ابراہیم اور ریا ستی صدر عابد خان حمید خان کے ہا تھوں دیا گیا۔ مو صو فہ نے درس و تدریس کی خدمات انجام دیتے ہوئے اپنے تعلیم کو بھی جاری رکھا ہے۔مو صوفہ الحاج سید عبدالرحیم (مرحوم) مو ظف مدرس فیض العلوم ہائی اسکول کی بہو ہے۔ سید عبدالرحمن (مدرس -اصلاح العمل پرائمری اسکول) کی اہلیہ ہے۔ اور شہر نا ندیڑ کے مشہور ومعروف حکیم محمد جیلانی کی بیٹی ہے اور ہندوستان کے مشہور و معروف شاعر التمش طا لب کی ہمشیرہ ہے۔ نیشنل اردو ٹیچرایوارڈ ملنے پر ان کے دوست احباب رشتہ داروں اور چاہنے والوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے