कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سمردھی ہائی وے کی طرح شکتی پیٹھ روڈ کی مخالفت بھی ختم ہو جائے گی: نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے

ناندیڑ:6 ؍فروری(نمائندہ اعتبار) ہائی وے ترقی کے لیے’’گیم چینجر‘‘ ثابت ہوتے ہیں، اور سمردھی ہائی وے نے یہ ثابت کر دیا ہے۔ ابتدا میں اس کی بھی مخالفت ہوئی تھی، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ ختم ہوگئی۔ اسی طرح شکتی پیٹھ ہائی وے کی مخالفت بھی آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی۔ اس اُمید کا اظہار مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی شہری ترقیات ، ہاؤسنگ اور تعمیرات عامہ کے وزیر ایکناتھ شندے نے ناندیڑ میں کیا۔ایکناتھ شندے ایک روزہ دورے پر ناندیڑ پہنچے تھے، جہاں ان کے دن بھر مختلف پروگرام منعقد ہوئے۔ دوپہر میں وہ گرو گوبند سنگھ جی ناندیڑ ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے ناندیڑ میں واقع شری حضور صاحب سچکھنڈ گردوارہ جا کر درشن کیے اور پھر ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔شام کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ شکتی پیٹھ ہائی وے کی مخالفت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سمردھی یا شکتی پیٹھ جیسے ہائی ویز صرف ٹرانسپورٹیشن کے لیے نہیں بلکہ زرعی معیشت کو فروغ دینے کے نئے ماڈل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب لوگوں کو شکتی پیٹھ ہائی وے کی اہمیت اور مستقبل میں اس کے نقل و حمل اور ترقی میں کردار کا احساس ہوگا تو مخالفت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یہ ہائی وے عوام پر زبردستی نافذ نہیں کیا جائے گا، بلکہ جہاں مخالفت ہوگی، وہاں سڑک کی ترتیب میں تبدیلی کی جائے گی، تاہم متعلقہ علاقوں کی کنیکٹیویٹی(رابطہ) کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔شندے نے کہا کہ ابتدا میں سمردھی ہائی وے کی بھی مخالفت ہوئی تھی، لیکن اس کی افادیت ثابت ہونے کے بعد مخالفت ختم ہوگئی۔ یہی صورتحال شکتی پیٹھ ہائی وے کی بھی ہوگی۔ انہوں نے سبھی سے اس بڑے پروجیکٹ کے لیے تعاون کرنے کی اپیل کی۔
کوئی بھی اسکیم بند نہیں ہوگی:
نائب وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت کی ’’وزیر اعلیٰ لاڈکی بہن یوجنا‘‘ ہو یا ریاستی حکومت کی کوئی اور اسکیم، انہیں بند نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سابقہ حکومتوں کی جو اچھی اسکیمیں تھیں، وہ بھی ختم نہیں ہوں گی۔ بلکہ مہایوتی حکومت مراٹھواڑہ کی خشک سالی سے جڑی شناخت کو ختم کرنے کے لیے بند شدہ اسکیموں کو دوبارہ شروع کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بند پڑی ہوئی مراٹھواڑہ واٹر گرڈ اور جل یکت شیوار اسکیم کو دوبارہ شروع کیا جائے گا، تاکہ خطے کے پانی کا مسئلہ حل ہو سکے۔ اسی کے تحت مراٹھواڑہ کے لیے 11 آبپاشی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔اس موقع پر ان کے ساتھ بالاصاحب ٹھاکرے ، ہریدرہ ریسرچ سینٹر کے صدر ایم ایل اے ہیمنت پاٹل، ایم ایل اے بالاجی کلیانکر، ایم ایل اے بابوراؤ کدم کوہلیکر، ایم ایل اے آنند پاٹل بونڈھارکر، ایم ایل اے سنتوش بانگر اور دیگر کئی عہدیدار موجود تھے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے