कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سماج بدل رہا ہے۔۔۔پربھنی میں منگنی کی تقریب شادی میں بدل گئی

پربھنی:26؍اکتوبر(نمائندہ اعتبار) بہت ساری پرانی روایات جو معاشرے کی تباہی کا سبب بنی معاشرہ آج بھی اس جال سے نکل نہیں پایا ہے اور دیگر سماج کی طرح مسلم معاشرے میں بھی شادی بیاہ ایک مسئلہ بن گیا ہے بالخصوص شادی بیاہ میں بے تحاشہ خرچ نے کمزور طبقات کے لیے مسائل پیدا کر دیے ہیں۔ ایسے میں درگاہ روڈ پربھنی کے دو خاندانوں کی سمجھداری کے فیصلے نے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔درگاہ روڈ کے ساکن محکمہ لینڈ ریکارڈ میں برسر کار مجتبیٰ خان کی صاحبزادی جویریہ فاطمہ کی منگنی پٹھان سفیان احمد خان ولد انیس احمد خان کانٹراکٹرکے فرزند سفیان احمد خان سے طئے پائی تھی اور بہت سارے مہمان اس تقریب میں شرکت کے لیے آئےتھے لیکن اس اعلان سے حاضرین میں حیرت آمیز مسرت کی لہر دوڑ گئی کہ منگنی کی اس تقریب میں فریضہ نکاح کی ادائیگی ہوگی ۔تمام حاضرین نے اس فیصلے کا پر جوش خیر مقدم کیا ۔خطبہ نکاح مسجد اقصی غالب نگر نے پڑھایا ۔اس موقع پر طرفین کے مہمانوں اور مختلف شعبوں کے معززین موجود تھے ۔جنھوں نے نوشہ و عروس کو دعاؤں سے نوازا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے