कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سماجی کارکن محمد مبین شیوسینا ( شندے گروپ) کے اقلیتی شہر صدر نامزد

ناندیڑ: 2 جولائی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر کے سماجی کارکن محمد مبین ابن محمد ابراہیم کو شیوسینا ( شندے گروپ) کے اقلیتی شہر صدر ناندیڑ کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے۔ شیوسینا کے ناندیڑ شمال ضلع صدر گنگا دھر بڈورے، مہانگر صدر وویکانند عرف راجو گنڈاوار، شہر صدر سنتوش مادنواڑ کے دستخط سے جاری کردہ نامزدگی مکتوب ان کے حوالے کیا گیا اور توقع ظاہر کی گئی کہ وہ پارٹی کی توسیع کیلئے سب کو ساتھ لےکر کام کریں گے۔ محمد مبین کی اقلیتی شہر صدر کے طور پر نامزدگی پر پارٹی کارکنان و عہدیداران کے علاوہ محمد ساجد، شیخ مولا، سرجو ہتوڑنے، شعیب اختر، حافظ اسماعیل صاحب، عبدالغفار، عبدالجبار، روی ، آکاش بُرڈے و دیگر دوستوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ واضح رہے کہ محمد مبین مختلف سماجی مسائل کو حل کرنےکا عزم کیے ہوئے ہیں۔ شیوسینا کے اقلیتی شہر صدر ناندیڑ بنائے جانے کے بعد توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ قدیم شہر کے پسماندہ علاقوں اور اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دِن دوگنی رات چوگنی محنت کریں گے ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے