कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سفارش اور رشوت ستانی کی مذمت

از قلم : گلناز پروین خطیب عبد الثقلین (عرف مسکان )
معلمہ : اقراء اردو پرائمری اسکول درگاہ روڈ پر بھنی
بذریعہ ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف پربھنی
9960451708

معاشرے میں بڑھتی ہوئی بہت سی برائیوں سے دو برائیاں سفارش اور رشوت ہیں۔ زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کے باوجود بھی سڑکوں کی خاک چھاننا پڑے گی یہ معلوم نہ تھا۔ آجکل اچھی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی لوگ روزگار کے حصول سے محروم رہتے ہیں ۔ اسکی بڑی وجہ سفارش اور رشوت ہے۔ با صلاحیت اور مستحق لوگ پیچھے رہ جاتے ہیں ، جبکہ سفارش اور رشوت والے لوگ آگے نکل جاتے ہیں۔ ہمیں بحیثیت ہندوستانی ہونے کے اس بارے میں آواز بلند کرنی چاہیے۔ اسلام میں ان دونوں قبیح افعال کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اور مسلمان ہونے کے ناطے نا قابل معافی جرم ہیں۔ آنحضور ﷺکا بہت واضع فرمان ہے۔’’رشوت دینے والا اور لینے والا دونوں جہنمی ہیں‘‘لیکن ہمارے ہاں حالات یہ ہیں کہ معاملات دفتری ہوں یا عدالتی ، کوئی بھی کام رشوت دیے بغیر ممکن نہیں حتی کہ لوگ بعض اوقات اپنے جائز کام کروانے کے لئے بھی رشوت دینے پر مجبور ہوتے ہیں۔کیونکہ اگر وہ ایسا نہ کریں تو وہ دفتروں کے چکر لگاتے لگاتے ہی ختم ہو جاتے ہیں۔ اور یہ بیماری اتنی عام ہو چکی ہے کہ کوئی ایماندار افسر راستے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرتا ہے، تو اس کا تبادلہ دور دراز کےعلاقے میں کر دیا جاتا ہے، یا اس کو دھمکیاں دی جاتی ہیں جن سے سے مجبور ہو کر وہ بھی اس کام میں ملوث ہو جاتا ہے۔حقیقت تو تو یہ ہے کہ رشوت ستانی اور سفارش سے دو افراد ہی نہیں بلکہ پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔ لوگوں کوجائز حق نہیں ملتا ، معاشرے میں نفرت اور افراتفری کی فضا جنم لیتی ہے۔متاثرہ افراد کے حوصلے پست ہونے لگتے ہیں اور بعض اوقات نوجوان اس صورتحال سے مایوس ہو کر اس نظام کے خلاف رد عمل کے طور پر برائی کے راستے پر گامزن ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا ضرورت اس بات کی ہےکے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سخت سے سخت سزالا گو کی جائے ۔ قانون کی بالادستی ہو، قانون امیر و غریب سب پر یکساں لاگو ہو۔ عدل کی تو قیر کو بحال کیا جائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے