किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز وفات پا گئے

ریاض:29؍جنوری:سعودی عرب کے شاہی دربارنے شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود کی وفات کا اعلان کیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ 7/29/1446 ہجری کو ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔متوفی شہزادہ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دوسرے بیٹے ہیں۔ وہ 1950 میں ریاض میں پیدا ہوئے اور انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں واقع کیپٹل ماڈل انسٹی ٹیوٹ سے تعلیم حاصل کی تھی۔فارغ التحصیل ہونے کے بعد انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا – سانتا بیریرا میں شمولیت اختیار کی جہاں انھوں نے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعدسرکاری مصروفیات میں مشغول ہوگئے۔ انہیں مشرقی صوبے کیگورنر کا عہدہ سونپا گیا۔مرحوم نے معاشرے کے مختلف طبقات کی خدمت کرنے اور سعودی عرب کے اندر اور باہر انسانی ترقی کے پروگرامات میں حصہ ڈالنے کے لیے مختلف اقدامات اور پروگرام شروع کیے۔ ان میں پرنس محمد بن فہد پروگرام برائے ترقی نوجوانان خاص طور پر شامل ہے۔ انہوں نے انسانی خدمت کے اعتراف میں 2002 میں اقوام متحدہ کا عالمی ایوارڈ جیتا۔ اسی طرح انہوں نے سنہ 2007 میں شارجہ لیبر ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے