कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سعودی عرب میں آسمانی بجلی کوندنے کا لمحہ، رات میں دن کا منظر

ریاض:2؍مئی: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے الزلفی گورنری کے آسمان پر بادلوں اوربارش کے درمیان بجلی کی چمک نے پورے ماحول کو روشن کردیا۔ اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے صارفین کی طرف سے غیرمعمولی توجہ حاصل ہوئی ہے۔سعودی ویدر اینڈ کلائمیٹ سوسائٹی کے نائب صدر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے منگل کو "ایکس” پلیٹ فارم پر اس منظرکا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جسے انہوں نے بتایا کہ زلفی کے آسمان پر بادلوں کے پھٹنے اور گرج چمک کا حیران کن منظر توانائی پیدا کرنے والی قدرتی مشین کے گرم اپڈرافٹس اور کولڈ ڈاون ڈرافٹ کی سرگرمی کا نتیجہ ہے، جس کے نتیجے میں بارش کے اربوں بارش قطرے بن کرزمین پر گرے۔المسند نے بتایا کہ قصیم کے علاقے کے شہر عنیزہ پر غیر معمولی تاریخی بارشیں ہوئیں۔ پہلے گھنٹے کے دوران 70 ملی میٹر بارش ہوئی۔کل شام سعودی عرب کے علاقے قصیم میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں عنیزہ شہر کی سڑکیں سیلابی ریلوں میں تبدیل ہوگئیں۔ اس کے نتیجے میں متعدد افراد اور گاڑیاں پانی میں پھنس گئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے