किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سعودی عرب : خصوصی بورڈ کے ذریعے نا بینا افراد میچ سے براہ راست لطف اندوز

ریاض:21؍جنوری:سوشل میڈیا پر صارفین نے ایک نابینا شخص کی اپنے بیٹے کے ساتھ روداد وائرل کی ہے جہاں وہ جدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے میدان میں فٹبال کے کھلاڑیوں اور شائقین کو دیکھ کر محظوظ ہوئے۔ اس مقصد کے لیے "تفاعلی تختی” (interactive board) کی صورت میں ایک نئی خدمت فراہم کی گئی جس کے ذریعے نا بینا افراد میچ میں حاضر ہو کر اس سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہ خدمت جدید ٹکنالوجی پر مبنی ہے جو لمس (چھونے) پر منحصر ہے۔ اس طرح نا بینا افراد میچ میں ہونے والی تمام چیزوں کو سمجھ سکتے ہیں اور کانوں کے ایئرفون کے ذریعے پل پل کی براہ راست اپڈیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔اس سلسلے میں ایک نا بینا سعودی شہری عبداللہ السحیمی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ یہ منصوبہSTC ، وزارت کھیل اور نا بیناں کی انجمن کے تعاون سے عمل میں آیا ہے۔ اس کا اطلاق جدہ کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں سوپر اسپینش کپ کے دوران میں کیا گیا۔ السحیمی اس سے پہلے مختلف اسٹیڈیموں میں کئی میچوں میں جا چکا ہے تاہم اس مرتبہ جدید ٹکنالوجی کی بدولت وہ میچ کے آغاز سے لے کر اختتام تک بھرپور طریقے سے محظوظ ہوا۔السحیمی نے اپنے تجربے کو غیر معمولی” قرار دیتے ہوئے بتایا کہ "تفاعلی تختی” سے انھیں کئی چیزوں سے استفادے کا موقع ملا جن میں براہ راست رواں تبصرہ گویا کہ وہ خود میچ دیکھ رہے ہوں، ریفری کے فیصلے اور کھلاڑیوں کی حرکات شامل ہیں۔ تفاعلی تختی میں کھیل کے میدان کی خطوط اور گیند کی پوزیشن پر نظر رکھنے والے کیمرے شامل ہیں جو اس منفرد تجربے کو مزید دل چسپ بناتے ہیں۔السحیمی کے مطابق تفاعلی تختی اور ایئرفون کی صورت میں اس مربوط جدید ٹکنالوجی کا سابقہ تجربات سے کوئی موازنہ ہی نہیں جن میں ٹیلی وژن سے نشریات پر انحصار کیا جاتا تھا اور جو بعض مرتبہ کافی تاخیر سے پہنچتی تھیں۔یہ نیا تجربہ محض ٹکنالوجی کے پہلو تک محدود نہیں بلکہ وزارت کھیل نے نا بینا افراد اور ان کے ساتھیوں کے لیے مفت ٹکٹ بھی مختص کیے۔ ان افراد کے لیے ایسی جگہ نشستیں مخصوص کی گئیں جہاں بیٹھ کر وہ کھیل کے گرم جوش ماحول کا حصہ بن سکیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے