कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سعودی عرب:وزارت صحت کو حج کے دوران ہیلپ لائن نمبر937 پر47 ہزار کالز موصول

مکہ مکرمہ:19؍جون:حج سیزن 1445ھ کے آغاز سے سعودی عرب کی وزارت صحت کو "937” ہیلپ لائن کے ذریعے 47,000 سے زائد کالز موصول ہوئی ہیں، جن میں وزارت صحت نے متعدد زبانوں میں ضیوف الرحمان کی طبی امور میں رہ نمائی فراہم کی گئی۔ ان فون کالز کے جواب میں حجاج کی شکایت کے فوری ازالے کے احکامات دیے گئے۔ہیلتھ سنٹر ہیلپ لائن 937 اس سال حج سیزن 1445 ہجری کے دوران ضیوف الرحمان کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ اس نمبر پر چوبیس گھنٹیمشاعر مقدسہ میں موجود حجاج کرام کو طبی رہ نمائی فراہم کی گئی۔ حجاج کو عربی کے علاوہ انگریزی، اردو، فرانسیسی، انڈونیشی، ترکی اور فارسی زبانوں میں رہ نمائی شامل ہے۔ہیلتھ سینٹر کی طرف سے حجاج کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں یا رپورٹوں کی نگرانی اور ان کا فالو اپ دینا، فوری طور پر ان پر کارروائی کرنا اور انتباہات کی نگرانی کرنا شامل ہے۔ مرکز حج کے موسم کے دوران سب سے زیادہ عام زبانوں کے لیے مترجم بھی فراہم کرتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے