कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سعودی تاریخی مساجد کی تزئین جاری، مسجد المضفا بھی نئی ہوگئی

ریاض:26؍فروری:تاریخی مساجد کی تعمیرِ نو کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان کا منصوبہ مملکت کے مختلف علاقوں میں مساجد کے تعمیراتی اجزا کے تحفظ اور قدیم مساجد کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس منصوبے کا مقصد قدیم اور تاریخی مساجد کی ثقافتی شناخت برقرار رکھنا اور ان کی مذہبی و سماجی حیثیت کو مضبوط کرنا ہے۔ عسیر کے علاقے میں واقع قدیم "مسجد المضفا” ان مساجد میں شامل ہے جنہیں منصوبے کے پہلے مرحلے میں شامل کیا گیا ہے تاکہ یہ سرا کے طرزِ تعمیر اور اس کے تاریخی تسلسل کا ایک زندہ نمونہ پیش کر سکے۔ تاریخی مسجد المضفا 325 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے اور یہ الباحہ اور ابھا شہر کو ملانے والی سڑک پر مرکز بللسمر کے قریب ابھا شہر سے تقریبا 55 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔اس مسجد کا نام المضافا پچھلی صدیوں کے دوران گاں سے گزرنے والے مہمانوں کی میزبانی میں اس کے تاریخی کردار کی وجہ سے معروف ہوا۔ اس علاقے میں 13 سے زیادہ کھیتوں کی فصلیں مہمانوں کی خدمت کے لیے وقف تھیں اور علاقے کے لوگوں میں جڑی ہوئی سخاوت کی اقدار کی عکاسی کرتی تھیں۔یہ مسجد گیارہویں صدی ہجری (سترہویں صدی عیسوی) میں جنوبی مملکت کے علاقے عسیر کے گاں المضفا میں سرا طرز پر تعمیر کی گئی تھی۔ یہ گاں اور قریبی بستیوں کے لیے جامع مسجد تھی جہاں قبیلہ المضفا کے لوگ نماز ادا کرتے تھے۔ قبیلے المضفا کی مہمان نوازی کی شہرت کی بنا پر اس مسجد کا نام بھی المضافا ہی رکھا گیا۔ یہ عسیر کے علاقے کی نمایاں قدیم ثقافتی عمارتوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس نے اپنی تعمیر سے لے کر آج تک اپنا اصلی ڈیزائن اور ڈھانچہ برقرار رکھا ہے۔ اب بھی یہاں نمازیں ادا کی جاتی ہیں جو صدیوں سے اس کے مذہبی کردار کے تسلسل کو ظاہر کر رہی ہیں۔1380 ہجری میں مسجد کی چھت کا ایک حصہ گر گیا تھا جس کے بعد اس کے اصل ڈھانچے یا ڈیزائن میں تبدیلی کیے بغیر مرمت کا کام کیا گیا۔ یہ مسجد ایک ہال، غیر چھت والے صحن، قدیم وضو خانوں اور مہمانوں کے استقبال کے لیے ایک کمرے پر مشتمل ہے۔ اس کمرے کو "المنزلہ” کہا جاتا ہے۔ یہ تمام پتھر سے بنے ہیں اور ان کی چھتیں عرعر کی لکڑی کے تنے سے بنی ہیں ۔ اس کے اوپر ایک مستطیل مینار ہے جس کی بلندی تقریبا 4.70 میٹر ہے۔ عسیر میں قدیم مسجد المضفا کی تعمیرِ نو تاریخی مساجد کے تحفظ کی قومی کوششوں کے فریم ورک میں ایک اہم قدم ہے جو ان کی مذہبی اور تہذیبی قدر کو آنے والی نسلوں کے لیے مستحکم کرتی ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان کا تاریخی مساجد کی تعمیرِ نو کا منصوبہ تعمیرات کے قدیم اور جدید معیارات کے درمیان توازن پیدا کرنے پر کام کرتا ہے تاکہ مساجد کو پائیداری فراہم کی جا سکے اور ترقی کے اثرات کو ثقافتی و تاریخی خصوصیات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے۔ ان مساجد کی تعمیرِ نو کا کام ورثہ عمارات میں مہارت رکھنے والی تجربہ کار سعودی کمپنیاں کر رہی ہیں جبکہ سعودی انجینئرز کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ ہر مسجد کی بنیاد سے جڑی اصل تعمیراتی شناخت برقرار رہے۔سعودی عرب میں ولی عہد کا یہ منصوبہ چار سٹریٹجک اہداف پر مبنی ہے۔ ان اہداف میں تاریخی مساجد کو عبادت اور نماز کے لیے بحال کرنا، ان کی اصل تعمیراتی خوبصورتی کو واپس لانا، سعودی عرب کی تہذیبی حیثیت کو اجاگر کرنا اور تاریخی مساجد کی مذہبی و ثقافتی قدر کو بڑھانا شامل ہے۔ یہ منصوبہ مملکت کے اس ثقافتی اور تہذیبی پہلو کو نمایاں کرنے میں مدد دیتا ہے جس پر سعودی ویژن 2030 توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ اصل تعمیراتی خصوصیات کی حفاظت کی جائے اور انہیں جدید مساجد کے ڈیزائن میں استعمال کیا جا سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے