कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سعد فیروز پٹھان کا پہلا روزہ، اساتذہ اور اہلِ خانہ کی جانب سے مبارکباد

پربھنی:25؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) فیض العلوم پرائمری اسکول کی جماعت پنجم کے ہونہار طالب علم سعد فیروز چاؤس نے کم عمری میں پہلا روزہ رکھ کر عزم و حوصلے کی روشن مثال قائم کی۔ اس خوشی کے موقع پر اسکول کا ماحول نہایت روح پرور اور پُر مسرت رہا۔ اساتذۂ کرام نے سعد کی ہمت اور شوقِ عبادت کو سراہتے ہوئے اسے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔معلمہ سیما یاسمین نے سعد کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے کہا کہ بچپن میں عبادت کی رغبت ایک بڑی سعادت ہے، جو زندگی بھر انسان کی رہنمائی کرتی ہے۔ ابرار سر نے بھی سعد کی استقامت اور جذبے کی تعریف کی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔گھر پر بھی خوشی کا سماں رہا۔ اہلِ خانہ نے سعد کی حوصلہ افزائی کی، اسے دعائیں دیں اور اس کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔ خاندان کے افراد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سعد کو دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے اور اسے نیک راستے پر قائم رکھے۔یہ پہلا روزہ سعد کی زندگی کا یادگار لمحہ بن گیا، جس نے اس کے دل میں عبادت کی محبت کو مزید مضبوط کر دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے