कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سعد عبدالرحمٰن نے مکمل کی سیرت کی کتاب

بلڈھانہ :10 مارچ (نمائندہ) : ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کے درجۂ اول کے طالبِ علم سعد عبدالرحمٰن نے سیرت پاک پر بچوں کے لیے آسان زبان اور آسان انداز میں لکھی گئی کتاب ‘ اللّہ کے رسول ‘ کی مکمل خواندگی کرتے ہوئے رمضان المبارک کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ اسی خوشی میں سعد کے اعزاز میں ان کے مکان پر ایک خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اتنی کم عمری میں ایک کتاب اور وہ بھی سیرتِ پاک کی مبارک کتاب مکمل پڑھنے پر سعد کے اسکول میں ان کو تہنیت پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول میں تمام معلمین اور معلمات محبت و شفقت اور محنت و جانفشانی کے ساتھ تعلیمی و تربیتی خدمات انجام دیتے ہیں۔ درجۂ اول کی کلاس ٹیچر آفرین باجی کی سخت محنت اور کاوشوں کی بدولت بچے اتنی کم سنی میں ہی پڑھنا لکھنا سیکھ رہے ہیں۔ اسی طرح زبان دانی کے معلم شیخ حنیف سر کی خصوصی کوشش ہوتی ہے کہ بچوں میں کتب بینی کا ذوق و شوق پیدا ہو۔ وہ دینی اور تربیتی کتابوں کے مطالعے پر زور دیتے ہیں۔ سعد عبدالرحمٰن کو بھی انھوں نے مطالعے کی ترغیب دی اور مکتبۂ دن و دانش لکھنؤ سے حکیم شرافت حسین رحیم آبادی کی اٹھارہ کتابوں کا سیٹ منگوایا۔ سعد نے مستقل مزاجی کے ساتھ روزانہ اپنے والد اور والدہ کے سامنے اس کتاب کا کم از کم ایک سبق خود پڑھ کر سنایا۔ روز بروز مطالعہ کا ان کا ذوق بڑھتا چلا گیا اور کبھی کبھی وہ ایک دن میں تین اسباق بھی سنانے لگے۔ سیرتِ پاک کی کتاب مکمل کرنے کے بعد سعد نے عقائد پر بچوں کے لیے لکھی گئی حکیم شرافت حسین رحیم آبادی کی ہی کتاب ‘ہمارا ایمان’ کا مطالعہ شروع کردیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے