किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سعد احمد سر یوا منچ اور یوتھ مومنٹ کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد

ہنگولی : 23؍ستمبر( بذریعہ نامہ نگار محمد سرور شریف پربھنی ) اکثر و بیشتر ناگہانی حالات میں کئی افراد کو خون کی شدید ضرورت محسوس ہوتی ہے ایسے میں اکثر و بیشتر کئی افراد کو بروقت خون نہیں مل پاتا جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہر میں خون کی کمی کو دور کرنے کے مقصد سے ہنگولی میں نبی کریم ﷺ کی ولادت کے موقع پر سعد احمد سر یوا منچ اور یوتھ مومنٹ آف مہاراشٹرا ان کی جانب سے بڑے پیمانے پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں کئی لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ خون عطیہ کیمپ میں شرکت کی۔ اور 224 یونٹ بلڈ کلیکٹ کیا گیا ۔ شہریانِ ہنگولی نے خون عطیہ کرکے ملک میں ہونے والی خون کی کمی کو پورا کرنے کی مہم میں اپنا تعاون پیش کیا۔منتظمین کے مطابق، نبی ﷺ کی ولادت کی مناسبت سے یہ اقدام ان کے مشن ’’خدمتِ خلق ‘‘کا حصہ ہے، جو انسانی جانوں کو بچانے اور معاشرے میں فلاحی کاموں کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا۔ سعد احمد یوا منچ اور یوتھ مومنٹ کی اس کاوش کو مقامی لوگوں اور سماجی رہنماؤں کی جانب سے خوب سراہا گیا، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اس قسم کے فلاحی اقدامات معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کا مقصد اسپتالوں میں خون کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ ہر سال سینکڑوں مریضوں کو خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے، اور اس طرح کے اقدامات انسانی زندگی بچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔سعد احمد سر یوا منچ اور یوتھ موومنٹ کے ذمّہ داران نے عہد کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے فلاحی کاموں کو جاری رکھیں گے تاکہ انسانیت کی خدمت کا جذبہ مزید پروان چڑھ سکے۔۔ الحمد للہ یہ بلڈ ڈونیشن کیمپ بہت ہی کامیاب رہا شہر کی باوقار و مشہور و معروف نامور ہستیوں نے بھی اِس کیمپ میں شرکت کی ۔دعا کے ذریعے پروگرام کا اختتام کیا گیا ۔اس طرح کا پریس ریلیزصباء فردوس صدرِ جی آئی او و معلمہ نوبل سیمی انگلش اسکول ہنگولی نے جاری کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے