कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سعدیہ فاطمہ معلمہ ناندیڑ کو مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ اور زور قلم ایوارڈ سے نواز گیا

ناندیڑ:18؍دسمبر ( راست)14 ڈسمبر 2024 بروز ہفتہ کو دوپہر بوقت 2:30 بجے سے شام 6 بجے تک بمقام امپائر اسٹیٹ اکبر باغ ملک پیٹ میں شعبہ خواتین بزمِ علم و ادب حیدرآباد کا سالانہ اجتماع برائے خواتین کا انعقاد عمل میں آیا ، جس میں مدینتہ العلوم گرلز پرائمری اسکول ناندیڑ مہاراشٹر کی فعال معلمہ سعدیہ فاطمہ باسط علی خان کو مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ اور توصیف نامہ دیا گیا ، پروفیسر اشرف رفیع ( سابق صدر شعبۂ اردو اور جامعہ عثمانیہ) کی نگرانی اور محترمہ سیدہ عابدہ کریم صاحبہ (شعبۂ صدر خواتین) کی صدارت میں منعقد ہوا ، پروگرام کی نظامت ڈاکٹر جوہرجہاں نے کی ، پروگرام کا آغاز جہاں آرا ء (لکچرر عربی) کی قرآن پاک سے ہوا ، ثریا خیرالدین کی حمد باری تعالیٰ اور ممتاز جہاں عشرت نے نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کی ، سعدیہ فاطمہ ناندیڑ نے ’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ اور ہماری تربیت ‘‘ پر اپنی پرزور آواز میں قرآن وحدیث کے حوالے سے خواتین سے خطاب کیا ، جس میں انھوں نے ، بی بی ہاجرہ علیہ السلام ، بی بی آسیہ ، حضرت خدیجہ ؓ ، اور حضرت بی بی فاطمہ ؓ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے سورہ احزاب کا حوالہ دے کر پردے کی پابندی بتائی کہ قیمتی چیز کو چھپا کر رکھتے ہیں ، پاکیزہ چیز کو ڈھانک کر رکھتے ، سورہ الممتحنہ کا حوالہ دے کر ، کو ایجوکیشن میں لڑکیوں کو غیر محرم سے دور رکھنے کی تاکید کی ہے ، اور آخر میں کہا کہ اس تصویر کائنات کے رنگ کو زنگ لگنے سے بچائیں ، ان کے خطاب نے بزمِ علم و ادب کے خواتین کا دل موہ لیا ، علم و ادب سے تعلق رکھنے والی دیگر خواتین کو بھی یہ ایوارڈ دیا گیا ، اس کے علاوہ 14/12/2024 بروز ہفتہ کو شام چھ بجے سے دس بجے تک انجمن قلم کاران حیدرآباد کے زیر اہتمام مراسلہ نگاروں کا دوسرے سالانہ اجلاس اُردو گھر مغل پورہ حیدرآباد میں منعقد پروگرام میں سعدیہ فاطمہ کو ان کی تحریروں پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا ، محمد صبغت اللہ شاہد صدر انجمن قلم کاران حیدرآباد کی نظامت میں جلسے کا آغاز ہوا ، جناب مصطفیٰ علی سروری صاحب پروفیسر و پی آر او مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد نے صدارت سنبھالی ، مہمان خصوصی میں محترمہ رفیعہ نوشین صاحبہ سماجی جہد کار ، جناب قاری عبد الرحمٰن صاحب ڈائریکٹر SRZ و پروموٹر ، انداز بیان اور ،، عالمی مشاعرہ ، محترمہ ڈاکٹر زرینہ پروین صاحبہ ڈائریکٹر اسٹیٹ آر کائیوز حیدرآباد ، جناب میر مظفر علی صاحب ، اور مہمان ذی وقار میں جناب سلیم فاروقی صاحب جنرل سیکرٹری اُردو اکیڈمی جدہ ، جناب مظہر قریشی صاحب ایڈو کیٹ ، اعجاز قریشی صاحب ، جناب افضل پروپرائیٹر موجود تھے ، اس کے علاوہ آزاد لیٹریری فورم (الف) کی جانب سے ان شخصیات کو تہنیت پیش کی گئی جنھیں حال ہی میں تلنگانہ اُردو اکیڈمی نے ایوارڈز سے نوازا ہے ،

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے